تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 442 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 442

با وجود جماعت احمدیہ کا روز افزوں ترقی کرنا حضور کی شبینہ دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے۔حضور کی اولاد، قادیان کی ترقی ہلکی حوادث ، جماعت احمدیہ کی ترقی ، غرض کوئی حصہ نہیں جس میں آپ کی دعاؤں کا اثر ظاہر نہ ہو۔اور یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ ایک ایک احمدی، اور قادیان کی سرزمین کا ایک ایک چپہ ، اس بات کا گواہ ہے کہ خدا نے اس کسمپرسی میں چھوڑے ہوئے انسان کی دعاؤں کو سنا اور اس کونواز احضور کی دعاؤں کا صدق اور قبولیت حضور کی ذات اور اس تمام با برگ و بارسلسلہ سے عیاں ہے۔اے کاش ہمارے بھائی غور و فکر سے کام لیں۔حضرت نے کیا عجیب فرمایا ہے ذلت ہیں چاہتے یہاں اکرام ہوتا ہے کیا مفتری کا ایسا ہی انجام ہوتا ہے اے قوم کے سرآمده اے حامیانِ دیں سوچو کہ کیوں خدا تمہیں دیتا مدد نہیں میں نہ رحم ہے نہ عدالت نہ اتقاء پاس اس سبب سے ساتھ تمہارے خدا نہیں (در ثمین) (442)