تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 409 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 409

گئے۔ہاں بعض کمزور مومن طاعون سے فوت بھی ہو گئے۔یہ تمام واقعات پیشگوئی کے حصے اور اس کے مؤید ہیں۔اس پیشگوئی کو غلط اور جھوٹ قرار دینا سراسر غلط بیانی ہے۔طاعون کے متعلق بائیبل اور احادیث میں پیشگوئی تھی کہ وہ مسیح موعود کے وقت بطور نشان نمودار ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے آنے سے پہلے کشفی طور پر اس کے سیاہ پودے دیکھے اور طاعون کے ظہور کی پیشگوئی کی اور پھر اپنی ذات، چار دیواری والوں اور کامل مریدوں کی قطعی حفاظت کا اعلان فرمایا۔قادیان کے برباد ہونے سے محفوظ رہنے کی پیشگوئی فرمائی۔واقعات نے ان تمام باتوں کی تصدیق کر دی۔مگر افسوس کہ یہ لوگ ابھی تک اپنے تعصب میں اندھے ہورہے ہیں۔اس پیشگوئی کی عظمت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے طاعون سے محفوظ رہنے کے لئے مقابلہ دعا کرنے کے لئے علماء کو للکارا اور سب پر مہر خاموشی لگ گئی۔پٹیالوی معترض بھی تسلیم کرتا ہے کہ : مرزا صاحب تو صرف طاعون کی دعا کے متعلق اپنے مخالفین علماء کوللکارتے تھے وو -: کہ تم کا فر ہو اسلئے تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی۔“ (عشرہ صفحہ ۹۹) کتنی زبر دست یقینی طاقت ہے۔طاعون طوفانِ نوح کی طرح ملک میں تباہی ڈال رہی ہے۔مگر ایک کمزور انسان جسے اس کے مخالف کذاب، دجال اور مفتری ( العیاذ باللہ ) قرار دیتے تھے پکارتا ہے کہ میں اور میرے کامل متبعین اس طوفان میں بچائے جائیں گے۔میری چار دیواری کے اندر والے محفوظ و مصئون رہیں گے۔اور پھر میری بستی کے ہندو، سکھ اور غیر احمدی بھی نسبتاً حفاظت میں ہوں گے۔یہ آواز عجیب اور حیرت افز اتھی لیکن زمانہ نے ے معترض نے لکھا ہے کہ ” مریدوں میں طاعون کا زور ہوا یہ اس کے منجملہ کذبات میں سے ایک صریح افتراء ہے۔اس کا جواب ہم صرف لعنة اللہ علی الکاذبین سے ہی دے سکتے ہیں۔حضرت اقدش کا اشتہار درباره همدردی مریض طاعون یا ہدایات کا اس سے کوئی جوڑ نہیں۔وہ تو اتنے دگنے مریض اور شہید کے لئے جاری ہوئے تھے اور عمومی حکم تھے ” زور کے دعوی کیلئے ثبوت چاہئے۔سے منتی مطبوعہ ۱۸۵۷ء- رساله مکاشفات يوحنا سے يرسل عليهم النغف ( مسلم نزول عیسی) سے صرف کہنا جھوٹ ہے۔حضرت نے تو ہر دعا میں مقابلہ کیلئے للکارا ہے کما سیاتی۔(مؤلف) (409)