تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 212 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 212

اس واضح اقتباس سے صاف گھل گیا کہ آریہ اور عیسائی مخالفین نے قرآن پاک پر بھی ویسے ہی اعتراض کئے ہیں جیسا کہ معترض پٹیالوی نے اپنی مایہ ناز کتاب عشرہ کاملہ میں حضرت مسیح موعود کے پاکیزہ الہامات پر کئے ہیں۔گویا حضرت مرزا صاحب کے مخالفین اہلِ زیغ بالکل بالکل مخالفین اسلام کے قدم بہ قدم چل رہے ہیں۔بلکہ ان کے اعتراضات در حقیقت مخالفین اسلام کی ہی صدائے بازگشت ہیں۔پس قرآنی معیار ما يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ ( حم سجده ع ۵) کی رُو سے اُن اعتراضات نے بھی حضرت مسیح موعود کی صداقت کو ہی روشن کیا ہے سچ ہے ے وَفِي كُلِّ شَيءٍ لَّهُ ايَةٌ تَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ صَادِقٌ معزز قارئین! آپ خدارا غور فرماویں کہ کیا قرآن مجید نے متشابہات کے ذریعہ لوگوں کو چکر میں ڈال دیا ہے؟ اور کیا یہ بلا حکمت ہیں؟ نہیں اور ہر گز نہیں! لیکن نادان معترضین نے خود اپنے آپ کو گمراہ کیا وہی حال یہاں ہے۔اگر یہ الہامات نعوذ باللہ قابلِ اعتراض ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم آریہ اور عیسائی اہل زیغ کو غلطی خوردہ ، معاند اور مغالطہ دہی کے مرتکب قرار دیں ؟ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد بالکل بجا ہے کہ ے انبیاء کے طور پر حجت ہوئی ان پر تمام ان کے جو حملے ہیں ان میں سب نبی ہیں حصہ دار (درثمین) (212)