اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 2

تدريس نماز پہلے کہ دیا ہر برائی سے تو پاک ہے پھر کہ دیا ہر خوبی تیرے اندر ہے۔پھر یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔وَتَبَارَكَ اسْمُکَ۔اس کا مقصد ، اس میں حکمت کیا ہے؟ جب سب کچھ کہہ دیا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ﴾ پھر وَ تَبَارَكَ اسْمُكَ۔۔۔۔کیوں کہا؟ اللہ نام میں دو باتیں ہم نے بیان کر دیں۔اللہ نام میں کوئی برائی نہیں، سب خوبی موجود ہے۔یہ برکت کا مطلب ہے۔جس نام میں کوئی برائی نہ ہو اور سب خوبیاں ہوں اس سے برکت پڑتی ہے۔دنیا میں اس کے سواکسی اور سے برکت نہ ڈھونڈ و۔وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ﴾ یہ نام ہے برکت والا۔اب اس نام کو جو بھی لے گا یہ سمجھ کر اور سوچ کر ، اس کو برکت ملے گی۔وَتَعَالَى جَدُّکَ : اور یہ وہ ذات ہے جو ہر دوسری ذات سے بلند ہے۔کوئی اور ذات اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ : جب ہم کہتے ہیں اے خدا تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو ساری باتیں جو بیان کی ہیں یہ ہمیں مجبور کرتی ہیں، ﴿ وَلَا اِلهَ غَيْرُكَ ﴾ اب تو ہی ہے، تیرے سوا کوئی نہیں۔ایک ہی معبود ہے دنیا میں جس میں ساری خوبیاں پائی جاتی ہیں جو ہم نے بیان کر دی ہیں۔پس ایسی نماز کی تیاری، عبادت کی، دنیا کے پردے پر کہیں نہیں ملے گی۔جتنے عبادت کرنے والے ہیں ، ہندو ہوں، سکھ ہوں، عیسائی ہوں، چاہے وہ چھٹے بجائیں، چاہے جو مرضی کریں، یہ اتنی خوبصورت عبادت ہے، اتنی معنی خیز جو خدا تعالی کا پورا تعارف کرواتی ہے، آپ کو دنیا کی کسی کتاب میں نہیں ملے گی۔صرف اپنی عبادت لوگوں کو سکھاؤ، بتاؤ یہ ہماری عبادت ہے، تم دکھاؤ اپنی عبادت۔تو تم ہر کے ساتھ فخر سے اپنے سر کو اونچا کر سکتے ہو۔ہمیں اللہ میاں نے کتنی اچھی عبادت سکھائی ہے تم نے اگر عبادت اس لئے کرنی ہے، یہی مذہب کا مقصد ہے تو شامل ہو جاؤ۔اسلام کے حق میں صرف عبادت کا آغاز ہی دلیل بن جاتا ہے۔لوگ مذہب کو کیوں مانتے ہیں؟ کیوں کہ اللہ سے ملاتا ہے۔کوئی ہندو ہوجاتا ہے، کوئی عیسائی ہوئی یہودی، کوئی مسلمان مختلف مذاہب ہیں، ان کا کیا مقصد ہے؟ مذہب رستہ کو کہتے ہیں۔جو رستہ اللہ کی طرف لے جائے وہ مذہب ہے۔اس لئے مانتے ہیں۔یہی مقصد ہے، باقی کہانیاں بنی ہوئی ہیں۔تو اگر ہم اسلامی نماز غیروں کو بتائیں کہ تم مذہب کو کیوں لیتے ہو؟ اس لئے نا! تا اللہ کے قریب