اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 40
تدريس نماز وَارْفَعُنِی والی بات آخر پر ہی رکھیں۔اب آخر پر یہ دعا کیا بنے گی ؟ 40۔دوسری روایت جو جامع ترمذی میں ہے اس میں وادنی ہے جو اس میں نہیں ہے۔تو وَاهْدِنِی اس میں add کر دیں۔اور ابوداؤد کی روایت میں وعَافِنِی ہے جو اس میں نہیں ہے۔وَعَافِنِی ڈال لیں تو وَارْفَعُنِی تک یہ دعائیوں بن جاتی ہے۔اور اس کی سند ہے اس لئے یہ دعا بتاتے ہیں۔رَبِّ اغْفِرُ لِي وَارْحَمُنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجُبُرُنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعُنِي - ایک راوی نے جس نے وَارفَعُنِی کی روایت ہے اس نے ربّ کہا ہوا ہے۔کیوں؟ سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعْلَى “ ہی چل رہا ہے۔اس لئے ربّ والی دعا کو ہی یا درکھنا چاہئے۔اللَّهُم، بھی کہہ دو ایک ہی بات ہے مگر جو بھی یاد ہو ، منہ پر چڑھ جائے وہ ٹھیک ہے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي ، ترجمہ: اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما۔وَاهْدِنِی اور مجھے ہدایت دے۔وَعَافِنِي اور مجھے صحت عطا فرما تا کہ میں ہدایت پر چل بھی سکوں۔وَاجُبُرُنِی ، اور مجھے جسمانی وروحانی لحاظ سے ٹھیک کر دے۔میری اصلاح فرمادے۔کوئی چیز ٹیڑھی ہو جائے مثلاً ہڈی ٹوٹ جائے تو اس میں جبر کرتے ہیں۔وَاجُبُرُنِی کا یہ مطلب ہے کہ میرے ٹیڑھے جوڑ ، ہڈیاں ، پسلیاں یعنی روحانی اور جسمانی غلط ہوگئی ہیں ان کو ٹھیک کر دے۔پھر رزق عطا کر اور میر ارفع کر۔یعنی اصلاح ہو جائے تو رزق دے تا رزق کا صحیح استعمال کروں اور اس کے بعد ان چیزوں کا استعمال ایسا اچھا کروں کہ وَار فَعُنِی، میر ا مر تبہ بلند کر دے۔التَّحِيَّات اردو کلاس نمبر ۳۲۳- منعقده ۱۵/ نومبر ۱۹۹۶ء) سجدہ میں تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی پڑھ کر ( اٹھنے کے بعد ) ہم کیا کہتے ہیں؟ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ۔۔۔۔تَحِيَّة کیا ہوتا ہے؟ تحفہ یعنی تمام اور ہر قسم کے تھے اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔تجھے کس وجہ سے دیتے ہیں؟ آپ جو تھے پیش کرتے ہیں تو خاص بات ہوتی ہے۔التَّحِيَّاتُ سے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى پڑھا ہے۔تو امید رکھی ہے کہ اللہ نے آپ پر بہت رحم