اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 25
تدريس نماز 25 نَسْتَعِيْنَ ) اس سے پہلے ہے۔(یعنی) تیری عبادت کرتے ہیں اور مددبھی تجھ سے ہی مانگتے ہیں۔اگر تو مدد نہ کرے تو سورہ فاتحہ کی دعائیں ہمیں لگ ہی نہیں سکتیں۔تو نبیوں کو تو چھوڑ وہ لیکن صدیق کیا ہوتے ہیں۔صدیق سچائی کا آخری مبالغہ کا صیغہ ہے۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان کی ہر بات کچی اور سچائی میں اوپر کے مقام تک پہنچی ہوتی ہے۔اور ان کا ہر عمل سچا اور بات اور عمل میں کوئی فرق نہیں۔ایسے بچے کہ ساری سوسائٹی گواہی دے کہ یہ سچا ہے، وہ صدیق ہوتا ہے۔ہر نبی سے پہلے صدیق ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم بھی صدیق تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی صدیق تھے تبھی سارے کہتے ہیں کہ یہ سب سے سچا آدمی ہے۔تو صدیق کی سچائی روشنی بن کر پھیل جاتی ہے۔صدیق ایک لیمپ کی طرح جلتا ہے ارد گرداند ھیرے کو روشن کر دیتا ہے۔اور لوگ کہتے ہیں یہ صدیق ہے، یہ صدیق ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ بعد میں نبی بنا تا ہے۔لوگ اس لیمپ کو پھونکوں سے بجھانے لگ جاتے ہیں کہ ہم اس کو بالکل نہیں مانتے ، اس کو بجھا دو۔اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے یہ چراغ نہیں بجھے گا۔کبھی نہیں بجھنے دوں گا۔یہ ہے صد یقیت۔اس سے نیچے شھید: شہید کیا ہوتا ہے؟ کیوں کہ یہ بھی تو مانگا ہے کہ شہید بنادے۔شہید کا مطلب ہے اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا۔جب قتل ہونے کا وقت آئے تو پتہ نہیں کتنے لوگ بھاگ جائیں ، مگر مانگتے یہی ہیں اللہ میاں سے۔تو جو مانگتے ہوں اور وقت پر پیچھے ہٹ جائیں وہ صدیق تو ہو ہی نہیں سکتے نا۔اور شہید بھی نہیں ہو سکتے۔اس سے نیچے اتر آؤ صالح صالح بن سکتے ہو سارے۔صالح کا مطلب ہے کبھی جھوٹ نہ بولا ہو، کبھی دھوکہ نہ دیا ہو، کسی سے پیسے نہ کھائے ہوں، نماز میں باقاعدگی سے پڑھی جائیں۔اس کا عمل نیک، پاک، صاف ستھرا ہو۔وہ بننے کے لئے بھی بڑی محنت چاہئے۔اس لئے نماز ضروری ہے۔پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا ضروری ہے۔اگر یہ نہ کرو تو صالح بھی نہیں بن سکتے اور لوگوں کو صالح بنے کی بھی توفیق نہیں ملتی۔ایک انعام اللہ میاں کا یہ بھی ہے کہ کھانا دیتا ہے سب کو رب العلمین ہے۔یعنی سارے جہان کے لئے کھانے پینے کا انتظام کرتا ہے۔سارے جہان کے لوگوں کو، جانوروں ، پرندوں، کیڑوں مکوڑوں کو اللہ میاں کچھ کھانے کو دیتا ہے تو زندہ ہیں۔اردو کلاس نمبر ۳۰۸ -- منعقده ۸/اکتوبر ۱۹۹۷ء)