اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 15
تدريس نماز 15۔ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾۔الْحَمْدُ کا مطلب ہے ہر تعریف۔الحمدُ کھ میں کئی معنی ہیں۔آئی ( الف لام) عربی کا ایک لفظ ہے جس کو انگریزی میں The بھی کہتے ہیں۔یہ Difinite Article ہے انگریزی کا۔اس The میں کئی معنی پیدا ہو جاتے ہیں۔﴿ الْحَمدُ کا مطلب ہے Perfect Praise چونکہ The بعض دفعہ Perfection کے لئے آتا ہے۔اور الحمد کا مطلب ہوا All Praises الْحَمد ﷺ کا مطلب The کے حوالہ کے بغیر آپ کو سمجھا تا ہوں۔الْحَمْدُ کا مطلب ہے کچی تعریف، ایسی تعریف جس کو تعریف کہا جا سکے۔جیسے کہتے ہیں He is the man یعنی وہ شخص جس میں انسانی صفات موجود ہیں اور اسے The کہا جاسکے He is the man تو لفظ The میں بھی بہت معنی ہیں۔الْحَمْدُ میں آل The سے ملتا جلتا ہے۔الحَمدُ وہ تعریف ہے جو تعریف کہلا سکتی ہے۔للہ صرف اللہ کے لئے۔باقی سب تعریفیں جھوٹی ، ایک ہی تعریف ہے جو اللہ کی تعریف ہے۔اور باقی تعریفیں اس ایک تعریف میں شامل ہیں۔جو چیز بھی حمد کے لائق ہے، خوبی ہے جس میں، جو بھی آپ کو چیز اچھی نظر آئے آپ کہہ سکتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ ہر اچھی بات خدا سے نکلی ہے اور ہمیں دکھائی دینے لگی ہے، ہمیں فائدہ پہنچا رہی ہے۔تو الحَمْدُ جو پہلا لفظ ہے اس پر آپ جتنا بھی غور کریں آپ کو مزہ آئے گا سوچ کر کہ سارے قرآن کا خلاصہ تو الحَمدُ میں ہی آجاتا ہے۔گویا الْحَمْدُ ایک ایسا لفظ ہے جو بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ﴾ کے بعد آتا ہے اور الحَمدُ لفظ پر آپ غور کریں تو اس کے اندر سارا قرآن آجاتا ہے۔ہر چیز جو دنیا میں تعریف کے قابل ہے اگر وہ خدا سے تعلق رکھتی ہے تو تعریف کے قابل ہے۔خدا سے دور کسی چیز کی تعریف نہیں۔الحمد کا ایک یہ مطلب ہے اور جتنی بھی تعریف آپ سوچ سکیں جو اچھی سے اچھی چیز آپ سوچ سکیں ، اللہ کی وجہ سے اچھی ہے کیوں کہ اس نے بنائی ہے، اس نے پیدا کی ہے۔اور اگر کوئی انسان اچھا ہوا سے اچھا کیونکر کہیں ؟ اس لئے کہ اس میں اللہ کی باتیں ملنی چاہئیں۔الحمد تبھی کہیں گے اگر اس میں