اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 44 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 44

تدريس نماز 44 Greetings تو ہوتی ہی زبانی ہیں۔جب ہم کہتے ہیں آؤ، جی آیا نوں، ماشاء اللہ، آجاؤ، Welcome۔تو greetings ہوتی ہی زبانی ہیں۔اس بناء پر ترجمہ میں زبانی عبائیں“ آ گیا۔لیکن پھر مجھے اس سے پورا اتفاق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر عبادت کی ہر طرز میں زبانی عبادت بھی داخل ہوتی ہے۔تو زبانی عبادت کو اس سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور طیبات سے۔طَيِّبٌ مِنَ الْقَوْلِ بھی قرآن کریم میں آتا ہے۔{ وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ ( سورة الحج : ۲۵) ( الناشر ) ) تو میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ہر عبادت میں قول کا حصہ شامل ہے۔تو اگر آپ ” زبانی عبادتیں معنی کر کے ان کو الگ کر دیں گے تو پھر ”اور“ کے معنی ختم ہو جائیں گے۔اس لئے Greetings کی بجائے تحفہ کا مضمون زیادہ پسند کرتا ہوں۔اور اس میں وہ سارا مضمون آجاتا ہے کہ تحفہ کو کیا ہونا چاہئے۔فجر کی نماز ارد و کلاس نمبر ۳۲۲، منعقده ۱۴/ نومبر ۱۹۹۷ء) نماز کے متعلق چند مسائل صبح کی نماز میں دوستیں اور دو فرض ہیں۔فرض کیا ہوتا ہے؟ فرض نماز کے اُس حصہ کو کہتے ہیں جس کے بغیر نماز ہو ہی نہیں سکتی۔اور فرض اس نماز کو کہتے ہیں کہ جوا گر نہ پڑھی جائے تو پھر اللہ کی نافرمانی ہو جائے گی اور ہم سمجھیں گے کہ ہم نے جیسا فرض تھا، ادا نہ کیا۔جیسے ہم کہتے ہیں کہ تمہارا فرض ہے کہ پڑھائی کرو۔تمہارے فرض ہے کہ یہ کرو۔۔۔۔وہ کرو۔اگر تم نہ کرو گے تو فرض ادا نہیں ہوگا۔تو صبح کی جو دورکعتیں ہیں نماز فجر کی ، وہ فرض ہیں ، ان کے بغیر تو گویا نماز ہی نہیں ہوگی۔خانہ خالی رہ گیا۔سارے دن کی نمازیں بھی ساتھ برباد۔سنتیں کیا ہوتی ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز فرض سے پہلے اور فرض کے بعد جو رکعتیں ہمیشہ پڑھا کرتے تھے ان کو ہم سنتیں کہتے ہیں۔لیکن سنتیں دوطرح کی ہوتی ہیں۔ایک مؤکدہ اور ایک غیر مؤکدہ۔یہ تشریح فقہ کی باتیں ہیں ، ان فقہ کی باتوں سے میں آپ کو تنگ نہیں کروں گا۔جو باتیں یاد رکھنی لازمی ہیں وہ یہ ہیں کہ صبح کی سنتیں معاف نہیں ہوتیں۔صبح کی دوستیں آپ سفر میں بھی پڑھیں گے۔یہ سفر میں بھی نہیں گریں گی۔حالانکہ ظہر کی پہلی سنتیں اور بعد کی سنتیں سفر میں ہوں تو غائب۔فرض پڑھ لیں تو وہی کافی ہے۔لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ آپ