اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 29 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 29

تدريس نماز 29۔انہوں نے سو مار دیا۔گو یا جرم کو ختی سے دبانے کی کوشش کی ہے۔لیکن قدرت کا قانون آزاد ہے۔وہ اپنا کام کرتا ہے۔قرآن کریم کی یہ بہت بڑی خوبی ہے اور تم لوگ سورہ فاتحہ میں روزانہ پڑھتے ہو اور آنکھیں بند کرتے ہو۔اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں یہودی پہلے شامل تھے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تمہیں دنیا جہان کی فضیلت بخشی لیکن جب انہوں نے اپنے انعام کو گندہ کر دیا، گند ملا دیا تو پھر اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اب تمہیں سزا ملے گی۔اور ایسی سزا ملے گی جو خدا کے ہاتھوں بھی ملا کرے گی جو ضروری نہیں اس دنیا میں ملے ، آخرت میں بھی۔لیکن کس دنیا کے ہاتھوں ملے گی ؟ جس پر تم نے قبضہ جمانے کی کوشش کی ، بار بار تمہیں خیال آئے کہ اب ہم یہاں پہنچ گئے ہیں۔اب ہم قبضہ کر لیں۔اور پھر بار بار ایسا رد عمل ہوگا کہ وہ قبضہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔یہود کی ساری تاریخ کا یہ خلاصہ ہے۔سارا یورپ آپ کھنگال کر دیکھ لیں۔ہر ملک میں کہیں نہ کہیں یہود پر ظلم ہوئے ہیں۔اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے قبضہ کو بڑھانے کی کوشش کی۔شروع میں سب کو بہت اچھے لگے، قابل لوگ ہیں مختلف سائنسز (Sciences) لیکر آئے، مختلف علوم میں ترقی کی، جن ممالک میں گئے ان ممالک کو فائدہ پہنچایا۔جرمنی جو ان کے پیچھے پڑا اس سے پہلے ان کے سائندانوں نے ، ان کے دانشوروں نے جرمنی کو بہت فائدہ پہنچایا۔لیکن جب قبضہ شروع کر دیا تو پھر ان کو نکال کے باہر مارا۔یہ معنی ہے مغضوب کا۔یہ وجہ ہے، اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ تو نے غضب نازل کیا۔بلکہ فرمایا یہ ایسے لوگ ہیں جن پر غضب نازل کیا جاتا رہا۔اس لئے کہ قرآن نے فرمایا تھا کہ لوگوں کے ہاتھوں غضب نازل ہوگا۔اس لئے غَضِبْتَ نہیں کہہ سکتے تھے۔غَضِبتَ کا مطلب ہے ” تو نے غضب نازل کیا۔“ سورہ فاتحہ کے بعد تلاوت قرآن (اردو کلاس نمبر (۳۱۲) سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی دورکعتوں میں سورتیں پڑھی جاتی ہیں اور اصل میں قرآن شریف کا یہ حکم ہے کہ فَاقْرَءُ وُا مَاتَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآن کسی کو جو بھی قرآن میں سے میسر ہو وہ اس میں پڑھے۔اس لئے اور اور سورتیں پڑھنی چاہئیں۔﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴾ کو ہی نہیں دہرانا چاہئے۔جہاں تک ممکن ہو کوشش کرنی چاہئے کہ سورتیں یاد ہوں خواہ چھوٹی چھوٹی سورتیں ہوں۔ہر نماز میں کچھ بدل بدل کر پڑھا کریں۔بہت لمبی ضروری نہیں ہیں۔اگر لمبی سورتیں یا دنہ ہوں تو کسی سورت