اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 21

تدريس نماز 21 جسے اللہ چاہے اس کو بے ہوش نہیں کرے گا۔ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخرى۔پھر دوبارہ بگل بجایا جائے گا۔تو سارے اٹھ کھڑے ہوں گے۔(الزمر: ٦٩٠٦٨) إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ) میں کون مراد ہوسکتا ہے؟ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔میں نے ملک یوم الدین کے ساتھ یہ بات ملائی تھی۔یعنی اس دن ساری چیزیں جو دی گئی ہیں وہ واپس مانگے گا۔لیکن جو چیز بطور امانت کے رکھی ہو وہ اگر ایک دفعہ واپس دے دی جائے تو مالک دوبارہ مانگ نہیں سکتا۔اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زندگی میں سب کچھ خدا کو دے دیا۔قرآن سے ثابت ہے کہ ایک ذرہ بھی اپنے پاس نہیں رکھا تو قیامت کے دن اللہ دوبارہ کیسے مانگے گا۔یہ مطلب ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جب آپ علیہ والسلام نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے نیچے مالک ہیں کیوں کہ جب آپ نے ہر ملکیت خدا کے حوالہ کر دی، اپنا وجود کچھ نہیں چھوڑا۔قیامت کے دن خدا تعالیٰ آپ سے دوبارہ مانگ نہیں سکتا۔چونکہ اسی دنیا میں پہلے ہی سب کچھ دے چکے ہیں۔اسی لئے میں نے مفسرین سے اختلاف کیا تھا۔بہت سے مفسرین لکھتے ہیں کہ قیامت کے دن جب بگل بجایا جائے گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہو جائیں گے اور موسیٰ علیہ السلام بے ہوش نہیں ہوں گے۔یہ بالکل غلط ہے۔یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک قسم کا الزام ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہوں کیوں کہ جو چیزیں ہوش و حواس کی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندگی میں دے بیٹھے ہیں وہ اللہ دوبارہ کیسے لے سکتا ہے۔تو إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ﴾ سوائے اس کے جس سے اللہ دوبارہ نہ مانگے گا، سے مرا درسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور بھی ہو سکتے ہیں مگر اول طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے اس دنیا میں خدا کی ملکیت اس کے سپرد کر دی۔اب نماز میں یہ جو کام ہے بڑا مشکل ہے۔جب ملک يَوْمِ الدین کہتے ہیں تو بڑی مصیبت نظر آتی ہے۔یعنی تو اس دن کا مالک ہے جس دن یہ کچھ ہونا ہے۔ہم بالکل Disposes ہو چکے ہیں۔ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ مان کر ملک يَوْمِ الدِّينِ ﴾ کو دنیا میں مانگی ہوئی چیزیں واپس نہ کریں تو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کہہ کر دعا مانگنے میں خرابی ہے اور یہ وہ کام ہے جو نماز میں سب سے مشکل کام ہے۔تو ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی سب چیزیں آخرت کے دن