اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page i of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page i

عرض ناشر سید نا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰ نے بار ہا اپنے خطبات ، خطابات اور مجالس عرفان میں نماز کے قیام کی طرف توجہ دلائی ہے اور بڑی تفصیل کے ساتھ سمجھایا کہ صرف رسمی عبادت یا خالی نمازیں کافی نہیں بلکہ نماز کی حقیقت کو سمجھ کر اس کے الفاظ کے معانی میں ڈوب کر نماز پڑھنی چاہئے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اردو کلاس میں بچوں اور عام معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد کو پیش نظر رکھتے ہوئے نہایت آسان الفاظ اور دلچسپ انداز میں ، روزمرہ کی مثالیں دے کر نماز کے معانی و مطالب بیان فرمائے۔جسے مکرم نصیر احمد صاحب شاہد مبلغ سلسلہ Belgium نے اُردو کلاس کی ان تمام کیسٹس کو سن کر انہیں Transcribe کر کے تدریس نماز سے متعلق ارشادات کو مرتب کیا جو کہ اخبار الفضل انٹر نیشنل میں چھ قسطوں میں شائع ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا بے حد فضل و احسان ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو یہ توفیق اور سعادت مل رہی ہے کہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے نماز سے متعلق بیان فرمودہ ان بیش قیمتی معارف کو یکجائی صورت میں شائع کرے۔اس کتا بچہ کو تیار کرنے میں جن خدام نے محنت کی ہے ان میں سر فہرست مکرم صمد احمد صاحب غوری ناظم اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ قادیان ہیں، نیز مکرم شاہد احمد صاحب ندیم نائب مہتمم مقامی قادیان نے بھی اس سلسلہ میں بہت محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرماتے ہوئے اجر عظیم عطا فرمائے۔اسی طرح ان کے علاوہ بھی جن خدام نے اس سلسلہ میں معاونت کی ہے ان کا بھی خاکسار بے حدم فجزاهم الله خيرا ہمیں امید ہے کہ جملہ خدام و اطفال و دیگر احباب بھی اس سے بھر پور استفادہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو کچی اور حقیقی نمازیں نصیب فرمائے اور اپنے مخلص عبادت گزار بندوں میں شامل فرمائے۔آمین والسلام خاكسار عطاء الہی احسن غوری مهتمم مقامی مجلس خدام الاحمد بہ قادیان ۱۵ ستمبر ۲۰۰۴ء مشکور ہے۔