تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page viii
جمل الله الرحمن الرحيمي بخشمك ونصلى على رسول الكريم وعلى جبل المسيلة الموكول پیش لفظ تبلیغ یعنی دعوت الی اللہ کا فریضہ نہایت مقدس فریضہ ہے۔ہمارے پیارے امام حضرت خلیفة المسیح الرابع اید و اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جب سے مسند خلافت پر متمکن ہوئے ہیں، دن رات احباب جماعت کو داعی الی اللہ بننے کی تلقین فرمارہے ہیں۔ایک موقعہ پر آپنے یہ بھی فرمایا: یہ بات بھی میں احباب کے سامنے کھول کر رکھنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ دُعاؤں کے خط لکھتے نہیں وہ اگر اپنے خطوں میں اس بات کا ذکر بھی کر دیا کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے داعی الی اللہ بن چکے ہیں اور انہوں نے دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا ہے تو ان کے اس خط کے ساتھ میرے لئے یہ بہترین نذرانہ ہو گا۔پس جہاں تک میرے دل کا تعلق ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سے زیادہ پیارا اور اس سے زیادہ عزیز نذرانہ میرے لئے اور کوئی نہیں ہو گا کہ احمد کی خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا مجھے دُعا کے ساتھ یہ لکھے کہ میں خدا کے فضل کے ساتھ ان لوگوں میں داخل ہو گیا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے ہیں۔جن کا عمل صالح ہے۔“ (خطبہ جمعہ فرموده 28 جنوری 1983ء) پس کون احمدی ہے جو اپنے پیارے محبوب امام کی مقبول دُعاؤں کا طلبگار نہیں ہے یقینا ہر ایک محتاج دعا ہے اور اسکی یہ خواہش اسی وقت احسن رنگ میں پوری ہو سکتی ہے جب وہ اپنے پیارے امام کے ارشاد پر داعی الی اللہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی کی دُعاؤں اور با برکت راہنمائی کے نتیجہ میں ہندوستان میں بھی فوج در فوج لوگ اسلام احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں۔ان تو مبائعین کو داعی الی اللہ بنانا اور ان کو ساتھ لے کر نئی ذرخیز زمینوں میں فصلیں تیار کرنے کی