تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page vii
حضرت خلیفۃ ا مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک تاکیدی ارشاد جس کو عمل کے سانچے میں ڈھالنا ہر احمدی کا فرض خوشی اور مسرت اور عزم اور یقین کے ساتھ آگے بڑھو۔تبلیغ کی جو جوت میرے مولا نے میرے دل میں جگائی ہے اور آج ہزار ہا سینوں میں یہ لو جل رہی ہے اس کو بجھنے نہیں دیتا! اس کو بجھنے نہیں دینا! تمہیں خدائے واحد و یگانہ کی قسم! اس کو بجھنے نہیں دیتا۔اس مقدس امانت کی حفاظت کرو۔میں خدائے ذوالجلال والاکرام کے نام کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر تم اس شمع کے امین بنے رہو گے تو خدا اسے کبھی بجھنے نہیں دے گا۔یہ لو بلند تر ہوگی اور پھیلے گی اور سینہ بہ سینہ روشن ہوتی چلی جائے گی اور تمام روئے زمین کو گھیر لے گی اور تمام تاریکیوں کو اجالوں میں بدل دے گی۔خطبه جمعه فرموده ۱۲ اگست ۱۹۸۳ء )