تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 55
vili اس لئے میں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ تبلیغ کا یہ کام صرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک محدود نہیں بلکہ آپ کے ماننے والوں پر بھی فرض ہے۔ラウ واصْبِرُو مَا صَبَرُكَ إِلَّا بِاللهِ فرمایا اے محمد تجھے ہم یہ نہیں کہتے کہ اگر تو چاہے تو بدلہ لے لے اور چاہے تو صبر کرلے تیرے لئے یہ ارشاد ہے کہ واصبر تو نے صبر ہی کرنا ہے۔فرماتا ہے۔اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو صبر ہی کرتا چلا جا۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی خاطر صبر کر رہا ہے بس اس راستے سے کبھی ہمنا نہیں کیونکہ یہی بہترین راستہ ہے صبر دو قسم کے ہوا کرتے ہیں ایک غصہ کا صبر اور ایک غم کا صبر۔فرماتا ہے ولا تحزن عليهم وہ غصہ والا صبر نہیں وہ تو غم والا صبر ہے۔غصہ تو حضرت محمدؐ کے قریب بھی نہیں کھاتا۔پس ہم نے اس کی پیروی کرنی ہے۔جس کے صبر میں غصہ کا نام و نشان بھی نہیں تھا وہ تو سگی ماں والا صبر کرنے والا انسان ہے بلکہ ان سے بھی بڑھ کر صبر کرنے والا وہ ان لوگوں کے غم میں اپنی جان ہلکان کر رہا ہو تا ہے۔جو اس کی بات کو نہ مان کر اپنا نقصان کر رہے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَحْزَنَ عَلَيْهِمْ۔۔