تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 40 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 40

ہی نہ ہوئے اور اس طرح ایک پر جوش داعی الی اللہ کے خلاف دشمنوں کا سارا دھرے کا دھرا رہ گیا ! ۳۲ حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب مرحوم کو پاک و ہند کے علاوہ غانا میں بھی خدمت اسلام کی توفیق ملی۔غانا میں ایک بار آپ ایک تبلیغی سفر کے بعد کماسی واپس آرہے تھے کہ کار کا ٹائر پھٹ گیا۔ٹائر بدل کر دوبارہ سفر پر روانہ ہوئے۔بیس پچتیں میں چلے ہوں گے کہ دوسرا ٹائر بھی پھٹ گیا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ اب آگے جانے کی کوئی صورت نہ تھی۔آپ بیان فرماتے ہیں کہ اچانک جنگل میں سے دو آدمی نکل کر ہماری طرف بڑھنے لگے۔ان کے ہاتھوں میں خنجر تھے۔اور ان کا تعلق خونخوار قبائل سے معلوم ہوتا تھا۔ان کے چہروں سے وحشت ٹپکتی تھی اور ان کے خنجر چاندنی رات میں خوب چمک رہے تھے۔اس خوفناک حالت میں اللہ تعالیٰ نے حوش و حواس قائم رکھنے کی توفیق دی۔اپنے ساتھی عبد الواحد صاحب ریٹائر ڈ پولیس آفیسر کے ذریعہ میں نے ان کو حالات بتا کر پوچھا کہ کیا آپ ہماری کچھ مدد کر سکتے ہیں؟ تبلیغی میدان میں اللہ تعالیٰ کی تائید کا کرشمہ دیکھئے کہ جو دشمن خنجر اٹھائے ہمارا خون بہانے اور ہمیں لوٹنے کے ارادہ سے آئے تھے اللہ تعالیٰ نے انہی کے دلوں کو موم کر کے ، ان کے دلوں میں ہمارے لئے محبت اور ہمدردی پیدا کر دی۔وہ دونوں باپ بیٹا تھے۔باپ نے ہماری بات سن کر اپنے بیٹے کو کہا کہ ابھی دونوں ٹائر کندھے پر اٹھاؤ اور قریبی گاؤں سے مرمت کروا کے لاؤ۔اور جب تک بیٹا واپس نہیں آیا اس کا باپ جو ہمارے خون کا پیاسا بن کر آیا تھا اسی جنگل میں ہماری مہمان نوازی کرتا رہا۔اس نے اپنی جھولی سے انناس نکلا اور اسی خنجر سے جس سے ہمیں ملزنے کی نیت رکھتا تھا انناس