تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 16 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 16

14 کہ جہاز کی روانگی کے وقت کا خیال تک نہ رہا۔تبلیغ سے فارغ ہو کر واپس بندر گاہ پر آیا تو دیکھا کہ جہاز تو روانہ ہو چکا ہے۔یہ دیکھ کر میں سخت گھبرا گیا۔حالت یہ تھی کہ ایک رنگ آتا تھا اور ایک رنگ جاتا تھا۔دل میں سوچتا کہ جہاز والے کیا کہیں گے۔اور اگر کوئی مسافر مر گیا تو مجھے پر قانونی گرفت بھی ہو سکتی ہے۔اس پریشانی میں ساری رات دعاؤں میں گزری کہ خدایا! میں تیرا کام کر رہا تھا۔عربوں کو پیغام حق پہنچا رہا تھا۔یہ میرا ذاتی کام نہ تھا۔اب جہاز نکل گیا ہے۔میرے مولیٰ ! مجھے کچھ علم نہیں۔اب تو میرا جہاز مجھے واپس لا کر دے۔میں یہ دعا کرتے کرتے سو گیا۔رات خواب میں دیکھا کہ جہاز واپس آگیا ہے۔میں جن لوگوں کو شام تک تبلیغ کرتا رہا تھا وہ مجھے پر پہلے ہی ہنس رہے تھے کہ اس کا جہاز نکل گیا اور مصیبت میں پڑ گیا ہے۔صبح جب میں نے یہ اعلان کیا کہ میرے خدا نے مجھے بتایا ہے کہ میرا جہاز واپس آگیا ہے اس پر تو وہ اور بھی ہے کہ یہ کیسا مجنون آدمی ہے۔کیا کبھی بحری جہاز بھی یوں واپس آیا ہے؟۔خدا تعالیٰ کی قدرتوں کی کوئی حد بست نہیں اور اس کے کام نیارے ہوتے ہیں۔صبح ہوئی تو لوگوں نے ایک عجیب اور ناقابل یقین نظارہ دیکھا۔ایک شخص بھاگا بھاگا آیا اور بتایا کہ واقعی جہاز بندر گاہ پر واپس آگیا ہے۔میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور جہاز پر واپس پہنچ گیا۔جہاز کی واپسی کا اصل سبب تو اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی تصرف تھا۔ظاہری وجہ یہ بن گئی کہ جنگ کی وجہ سے آبدوزوں کے حملہ کا خطرہ تھا اور اس جہاز پر امن کا جھنڈا موجود نہیں تھا۔یہ جھنڈا لینے کے لئے جہاز واپس پورٹ پر آن لگا تھا۔عام مشاہدہ تو یہ ہے کہ سفر میں گاڑی یا بس چھوٹ جائے تو کبھی واپس نہیں آتی اور یہاں اللہ تعالٰی نے اپنی قدرت کا یہ کرشمہ دکھایا کہ ایک پر جوش داعی الی اللہ کی خاطر عظیم سمندری جہاز واپس آگیا! ے