تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 51 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 51

نہیں ہوتی۔iv پس آپ کا جو کام ہے وہ انتہائی نازک ہے جہاں ایک طرف آپ کو اسوہ نبوی میں دوسروں کیلئے بے انتہار حمت بننا پڑے گا۔وہاں طرز کلام بھی نہایت حکیمانہ اختیار کرنا پڑے گا اور یہ سوچ کر بات کرنی ہو گی کہ عام باتوں سے وہ دوست بہر حال بدلیں گے ان سے ملائمت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے۔۳۔انسانی مزاج کو سمجھ کر :۔حکمتوں کے تقاضوں میں سے ایک تقاضا یہ ہے کہ انسانی مزاج کو سمجھ کر بات کی جائے اور اس طریق کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔اس کے مزاج کو پوری طرح پڑھ سکیں اور یہ جان سکیں کہ اس کے رجحانات کیا ہیں کن باتوں سے کتراتا ہے پھر اس کے مطابق اس سے معاملہ کریں۔۴۔اپنی استعدادوں کے مطابق:۔پھر حکمت کا ایک اور تقاضایہ بھی ہے کہ اپنے مزاج اور اپنے رجحان کا بھی جائزہ لیں ہر انسان ہر قسم کی تبلیغ نہیں کر سکتا اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو اپنے اپنے رنگ میں استعداد میں عطا فرمائی ہیں ایک بزرگ چولے پر آگے پیچھے قرآنی آیات لکھوا کر پھرا کرتے تھے قریشی محمد حنیف صاحب سائیکل پر تبلیغ کرتے تھے ) یہ کہنا ہے کسی شخص میں دعوت الی اللہ کی استطاعت نہیں ہے یہ اللہ تعالیٰ پر الزام ہے اور یہ کہنا بھی درست ہے کہ ہر شخص کی استطاعت چونکہ مختلف ہے اس لئے مقابل کے انسان سے مقابلہ بھی الگ الگ کرنا پڑے گا۔ر شخص کی ایک انفرادیت ہے اس کے مطابق اس سے بات کرنی ہو گی اور آپ کے بھی مزاج الگ الگ ہیں۔خدا نے آپ کے استعداد میں الگ الگ بنائی ہیں۔ان کو مد نظر رکھ کر اپنے لئے ایک صحیح رستہ تجویز کرنا ہو گا کہ میں کیا ہوں اور میں کس طرح اس فریضہ کو ہر