تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 13 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 13

۱۳ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اگر احمدیت کچی ہے تو اس کا کچھ اثر دکھائیں تا دنیا چشم خود دیکھ لے کہ احمدی اور غیر احمدی لوگوں میں کیا فرق ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس موقعہ پر خاص کیفیت عطا فرمائی اور میں نے کہا کہ اچھا یہ بات ہے تو لاؤ کہاں ہے تمہارا مریض۔چنانچہ اس شخص نے اپنے بھائی کو جو پاس ہی بیٹھا کراہ رہا تھا میرے سامنے کھڑا کر دیا۔اس کے بعد کیا ہوا؟ یہ حضرت مولانا راجیکی صاحب رضی اللہ عنہ کے اپنے الفاظ میں سنئے، فرمایا: اس مریض کا میرے سامنے آنا تھا کہ میں نے ایک غیبی طاقت اور روحانی اقتدار اپنے اندر محسوس کیا اور مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ میں اس مرض کے ازالہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اعجاز نما قدرت رکھتا ہوں۔چنانچہ اسی وقت میں نے اس مریض کو کہا کہ تم میرے سامنے ایک پہلو پر لیٹ جاؤ اور تین چار منٹ تک جلد جلد سانس لینا شروع کر دو۔یہ بات میں نے ایک الہامی تحریک سے اسے کہی تھی۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اس کے بعد میں نے اسے اٹھنے کے لئے کہا۔جب وہ اٹھا تو اس کی ہچکی بالکل نہ تھی۔اس کرامت کو جب تمام حاضرین نے دیکھا تو حیرت زدہ رہ گئے۔اور وہ دونوں بھائی بلند آواز سے کہنے لگے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مرزا صاحب واقعی بچے ہیں اور ان کی برکت کے نشان واقعی نرالے ہیں۔علم میدان تبلیغ میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے جلووں کی کوئی انتہا نہیں۔نئے سے نئے انداز میں خدائی نصرت دستگیری کرتی اور اس راہ کی ہر مشکل کو آسان بناتی چلی