تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 11
11 جیسے مردہ انسان کو از سر نو زندہ کرنا تیری قدرت میں ہے۔میرے اہل و عیال کو ابھی میری ضرورت ہے۔ان کی پرورش میرے ذمہ ہے تو اپنے فضل سے مجھے صحت عطا فرما۔میں عہد کرتا ہوں کہ میں تبلیغ میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔آپ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اس انداز میں دعا کی اور تبلیغ کرنے کا وعدہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ دعا قبول فرمائی اور آپ کی زندگی میں برکت عطا فرما دی۔۲ بنگلہ دیش کے ایک دوست نے بیان کیا کہ ایک غیر از جماعت دوست کو جماعت کا لٹریچر پڑھ کر آہستہ آہستہ جماعت سے وابستگی ہونے لگی اور وہ شوق سے ہمار الٹریچر پڑھنے لگے۔اس دوران ان کو آنکھوں کی ایسی بیماری لاحق ہو گئی کہ ڈاکٹروں نے صاف صاف کہہ دیا کہ اب تمہاری آنکھوں کا نور جاتا رہے گا۔یہ بات جب اس کے دوسرے غیر از جماعت دوستوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے طعن و تشنیع شروع کر دی اور کہنے لگے کہ اور پڑھو احمدیت کی کتابیں۔یہ احمدیت کی کتابیں ہی ہیں جن کو پڑھ کر تمہاری آنکھوں میں جنم داخل ہو رہی ہے جس نے تمہارے نور کو خاکستر کر دیا ہے۔یہ ان کتابوں کو پڑھنے کی سزا ہے جو تمہیں مل رہی ہے۔اس صورت حال سے وہ غیر احمدی دوست بہت پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپنی اس بیماری کا ذکر بڑی بے قراری سے اپنے احمدی دوست سے کیا۔احمدی دوست نے کہا کہ تم بالکل مطمئن رہو۔تم بھی دعائیں کرو میں بھی دعا کرتا ہوں اور امام جماعت احمدیہ کو بھی دعا کے لئے لکھتا ہوں اور پھر دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کس طرح تم پر فضل فرماتا ہے۔چنانچہ وہ احمدی دوست بیان کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے چند دن کے اندر اندر ان کے دوست کی آنکھوں کی کایا پلٹنی شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سب نور