تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 56 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 56

مسیح موعود اور مہدی ایک ہی ہیں حضرت مسیح ناصری کی وفات اور اس سے تعلق رکھنے والے سوالات کی مختصر بحث کے بعد اب ہم دوسرے سوال کو لیتے ہیں۔یعنی کیا مسیح موعود اور مہدی ایک ہی ہیں یا کہ علیحدہ علیحدہ ہیں؟ سو جاننا چاہئے کہ گو آج کل مسلمانوں میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مسیح اور مہدی دو الگ الگ وجود ہیں، لیکن اگر غور سے کام لیا جاوے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ بات غلط ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے خلاف ہے مگر اس بحث میں پڑنے سے پہلے مختصر طور پر یہ بتا دینا ضروری ہے کہ مہدی کے متعلق مسلمانوں کی طرف سے کیا کیا خیالات ظاہر کئے گئے ہیں۔سو واضح ہو کہ مہدی کے متعلق روایات میں اس قدر اختلاف اور تضاد ہے کہ پڑھنے والے کی عقل چکر میں آجاتی ہے اور پھر اختلاف بھی صرف ایک بات میں نہیں بلکہ قریباً ہر ایک بات میں اختلاف ہے۔مثلاً مہدی کی نسل کے معاملہ میں اس قدر اختلاف ہے کہ خدا کی پناہ۔ایک گروہ کہتا ہے کہ مہدی حضرت فاطمہ کی اولاد میں سے ہوگا۔مگر اس گروہ کی بھی آگے تین شاخیں ہو جاتی ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ وہ امام حسن کی اولاد سے پیدا ہوگا اور بعض کہتے ہیں کہ امام حسین کی اولاد سے ہوگا اور تیسری شاخ کا دعوی ہے کہ مہدی امام حسن اور حسین دونوں کی اولاد سے ہوگا۔یعنی اگر ماں حسنی ہوگی تو باپ حسینی ہوگا یا اگر باپ حسنی ہوگا تو ماں حسینی ہوگی۔پھر ایک اور گروہ ہے جو کہتا ہے کہ مہدی حضرت فاطمہ کی اولاد سے نہیں ہوگا بلکہ حضرت عباس کی اولاد سے ہوگا اور بعض کہتے ہیں کہ مہدی حضرت عمرؓ کی اولاد میں سے ہوگا۔پھر بعض احادیث ہمیں بتاتی ہیں کہ مہدی کے لئے کسی خاص قوم کی شرط نہیں بلکہ اس کے لئے صرف یہ شرط ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے ہوگا۔اس کے علاوہ مہدی اور اس کے باپ کے نام کے متعلق بھی اختلاف ہے۔بعض احادیث اس کا نام محمد بتاتی ہیں اور بعض احمد اور بعض عیسی۔باپ کا نام سنیوں کے نزدیک عبداللہ ہوگا مگر شیعہ کہتے ہیں کہ حسن ہو گا۔اسی طرح مہدی کے ظاہر ہونے کی جگہ کے متعلق بھی اختلاف ہے پھر اسی طرح اس بات میں بھی اختلاف ہے کہ مہدی کتنے سال دنیا میں 56