تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 75 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 75

(۳) اس زمانہ میں دجال کا خروج ہو گا۔جس کا فتنہ دنیا کے سارے اگلے اور پچھلے فتنوں سے بڑا ہو گا۔(۴) اس زمانہ میں یا جوج ماجوج ( یعنی انگریز وامریکہ اور روس ) اپنے پورے زور میں ظاہر ہونگے اور دنیا کے عمدہ عمدہ حصوں پر قابو پالیں گے اور قو میں ایک دوسرے کے خلاف اٹھیں گی۔(۵) دین کے لئے وہ زمانہ ایک فساد عظیم کا زمانہ ہوگا۔اور ہر طرف مادیت اور دہریت کا بھاری انتشار ہوگا اور اس زمانہ میں اسلام سخت کمزور حالت میں ہوگا اور علمائے اسلام کی حالت نا گفتہ بہ ہوگی۔اور اسلام میں بہت سے اختلاف پیدا ہو جائیں گے اور عقائد بگڑ جائیں گے اور لوگوں کے اعمال خراب ہو جائینگے اور ایمان دنیا سے اُٹھ جائے گا اور بیرونی طور پر بھی اسلام چاروں طرف سے دشمنوں کے نرغے میں گھر اہو گا۔(1) مسیح موعود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں مقررہ تاریخوں میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا۔ہونگے۔(۷) اس کے زمانہ میں دابۃ الارض کا خروج ہوگا۔(۸) مسیح موعود دمشق کے مشرقی جانب ایک سفید منارہ پر نازل ہوگا۔(۹) اس کا حلیہ یہ ہوگا کہ وہ گندم گوں رنگ کا ہوگا اور اس کے بال سیدھے اور۔(۱۰) مسیح موعود صلیب کو توڑیگا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور دقبال کو مار دے گا اور اسلام کو غلبہ بخشے گا۔اور اس کے زمانہ میں آفتاب مغرب کی طرف سے طلوع کرے گا اور مسیح موعود تمام اندرونی اور بیرونی اختلافات میں حکم و عدل بن کر سچا سچا فیصلہ کرے گا۔اور کھویا ہوا ایمان دنیا میں پھر قائم کر دے گا اور لوگوں کو کثرت کے ساتھ (روحانی) مال دے گا مگر دُنیا اس کے مال کو قبول نہیں کرے گی۔(دیکھو قرآن مجید و کتب حدیث و تفسیر ) سی وہ دس ' موٹی موٹی علامات ہیں جو مسیح موعود و مہدی معہود اور اس کے زمانہ کے متعلق 75