تبلیغِ ہدایت — Page 130
اس جہان سے گذر گیا۔( ڈوئی والی پیشگوئی کے متعلق مفصل بحث اور متعلقہ تواریخ کے لئے دیکھو کتاب ” ڈوئی کا عبرت ناک انجام مصنفہ چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر مبلغ واشنگٹن امریکہ۔) دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے جو حضرت مرزا صاحب کے ہاتھ پر اسلام کی صداقت اور مسیحیت کے بطلان میں ظاہر ہوا اور یہ نشان ظاہر بھی ایسے طریق پر ہوا کہ حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی کے مطابق ساری دنیا اس کی گواہ بن گئی۔کیونکہ یورپ اور امریکہ کے بیسیوں انگریزی اخباروں میں حضرت مرزا صاحب اور ڈوئی کے مقابلہ کی خبریں شائع ہو کر زبان زد خلائق ہو چکی تھیں اس سے بڑھ کر کسر صلیب اور قتل دجال کیا ہوگا ؟ جس کی آنکھیں ہوں دیکھے۔دیا:- (ملاحظہ ہو کتاب حقیقۃ الوحی اور ریویو آف ریجنز جلد (۶) خلاصہ کلام یہ کہ آپ نے چار مختلف مرحلوں سے کسر صلیب اور قتل درقبال کا کام انجام اول۔وہ اختلافات اندرونی جنہوں نے اسلام کو بدنام کر رکھا تھا اور عیسائیوں کو اسلام کے خلاف بڑاد لیر کر دیا تھا اُن کو آپ نے دلائل نیزہ سے صاف کر دیا۔دوسرے آپ نے عقل و نقل سے مسیحیت کے اصولی عقائد کا بطلان ثابت کیا اور اس بحث میں دلائل کا ایک سورج چڑھادیا اور مسیحیوں کو ایک بڑے مباحثہ میں مغلوب کیا۔تیسرے آپ نے واقعہ صلیب اور وفات مسیح اور قبر مسیح ناصری کے متعلق تاریخی تحقیقات کر کے مسیحی مذہب پر وہ کاری ضرب لگائی جس نے اس کو جڑ سے کاٹ کر رکھ دیا۔چوتھے دُعا اور روحانی مقابلوں اور زبردست الہی نشانوں کے ذریعہ آپ نے مسیحیت کے مقابل میں اسلام کو غالب کر دکھایا۔ان شموس اربعہ کی روشنی میں سوائے اس شخص کے جو بطن مادر سے ہی بومی صفات لیکر پیدا ہوا ہو کوئی شخص ایک لمحہ کے لئے بھی اسلام کی فتح اور مسیحیت کی شکست میں شک نہیں کر سکتا۔اور یہ سب حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ وقوع میں آیا۔اللهم صلّ عليه وعلى مطاعه محمد صلوٰةً وسلاماً دائما بارک وسلم۔130