تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 23 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 23

نزول مسیح اور ظہور مہدی قرآن وحدیث میں مسیح و مہدی کی پیشگوئی سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا واقعی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح اور مہدی کے ظہور کی پیشگوئی فرمائی ہے سو جاننا چاہئے کہ یہ بات ان بینات میں سے ہے جن کا انکار نہیں ہو سکتا اور در حقیقت اس سوال پر امت محمدیہ کا اجماع ہوا ہے کہ آخری زمانہ میں مسلمانوں کے اندر مسیح اور مہدی ظاہر ہونگے اور ان کے ذریعہ اسلام اپنی رگری ہوئی حالت سے اُٹھ کر دنیا میں پھر غالب ہوگا اور اس کا یہ غلبہ قیامت تک قائم رہے گا۔یہ پیشگوئی قرآن شریف میں بھی موجود ہے اور پھر احادیث صحیحہ میں بھی صراحت کے ساتھ پائی جاتی ہے۔مثلاً مسیح کے نزول کی پیشگوئی قرآن شریف میں سورہ نور کی آیت استخلاف میں بیان کی گئی ہے۔جہاں خدا فرماتا ہے :- وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ۔(سورۃ نورع ۷ ) یعنی اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ نیک اور اعمال صالحہ بجالانے والے مسلمانوں میں سے اُسی طرح خلفاء قائم کرے گا جس طرح اس نے ان سے پہلے (موسی کی امت میں ) قائم کئے۔“ حضرت موسی کی امت کا مفہوم اس آیت سے نکلتا ہے جو سورہ مزمل میں واقع ہوئی ہے جہاں فرمایا :- إِنَّا أَرْ سَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْ سَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوْلاً۔23 23 ( سورۃ مزمل ع۱)