تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 79 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 79

بالخربة فيقول لها اخرجی کنوزک فتتبعه كنوزها۔وفي رواية يقول الدجال ارأيتم ان قتلتُ هذا ثم احييته هل تشكون في الامر فيقولون لا فيقتله ثم يحييه وفى رواية ان معه جبل خبز ونهرماء- وفي رواية يخرج الدجال على حمار اقمَرَ ما بين أُذنيه سبعون باعاً (مشکوۃ کتاب الفتن وغيره ) یعنی کوئی نبی نہیں گذرا جس نے اپنی امت کو یک چشم کذاب سے نہ ڈرایا ہو۔خبر دار ہوشیار ہو کرشن لو کہ وہ یک چشم ہے مگر تمہارا رب یک چشم نہیں۔اس یک چشم دجال کی آنکھوں کے درمیان کف رلکھا ہوگا اور ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے ساتھ جنت اور نار کی امثال لائے گا۔مگر جس چیز کو وہ جنت کہے گا وہ دراصل نار ہوگی اور ایک روایت میں ہے کہ دجال خروج کرے گا اور اس کے ساتھ پانی اور آگ ہونگے۔مگر وہ چیز جو لوگوں کو پانی نظر آئے گی وہ دراصل جلانے والی آگ ہوگی اور وہ جسے لوگ آگ سمجھیں گے وہ ٹھنڈا اور میٹھا پانی ہوگا اور دجال کی ایک آنکھ بیٹھی ہوئی ہوگی اور اس پر ایک بڑا ناخنہ سا ہوگا اور اس کی آنکھوں کے درمیان کا فرلکھا ہوا ہوگا جسے ہر مومن پڑھ سکے گا۔خواہ وہ لکھا پڑھا ہو یا نہ ہو اور ایک روایت میں ہے کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا۔پس جب تم میں سے کوئی اُسے پائے تو اس پر سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے کیونکہ سورہ کہف کی ابتدائی آیات اس کے فتنے سے تم کو بچانے والی ہونگی اور ایک روایت میں ہے کہ دجال آسمان ( یعنی بادل) کو حکم دے گا کہ پانی برسا تو وہ برسائے گا اور زمین کو حکم دے گا کہ اُگا تو وہ اُگائیگی اور ویرانے پر گذرے گا اور اسے حکم کرے گا کہ اپنے خزانے باہر نکال تو اس کے خزانے باہر نکل کر اس کے پیچھے ہولیں گے اور ایک روایت میں ہے کہ دجال لوگوں سے کہے گا کہ دیکھو اگر میں اس شخص کو قتل کر دوں اور پھر زندہ کر دوں تو کیا تم میرے امر میں شک کرو گے؟ لوگ کہیں گے۔نہیں۔پھر وہ اسے مارے گا اور پھر دوبارہ زندہ کر دیگا۔اور ایک روایت میں ہے 79