تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iv of 275

تبلیغِ ہدایت — Page iv

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پاک اور مبشر اولاد میں سے ہیں۔آپ کی پیدائش سے تقریبا پانچ ماہ قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا کہ يَأْتِي قَمَرُ الْأَنْبِيَاءِ وَامْرُكَ يَتَاتُى یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام ظاہر ہو جائے گا۔الہام الہی کے عین مطابق آپ نے سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کی تکمیل کے سلسلہ میں عظیم الشان خدمات سرانجام دی ہیں اور کئی اعلیٰ درجہ کی مفید کتب تصنیف فرمائی ہیں۔کتاب تبلیغ ہدایت “ آپ کی تصنیف لطیف ہے اور جیسا کہ اس کے " عنوان سے ظاہر ہے اس کتاب میں احمدی احباب کے لئے تبلیغی مواد قرآن مجید، احادیث نبویہ اور اقوال آئمہ کی روشنی میں نہایت ہی خوش اسلوبی اور عمدہ ترتیب کے ساتھ جمع کئے گئے ہیں اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے عقائد کو دلائل قاطعہ اور براہین ساطعہ سے ثابت کیا گیا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی ستم کی مسیح و مہدی کی بعثت کے متعلق بیان فرمودہ زمانہ ، علامات اور مشن کے بارہ میں مستند حوالہ جات کی رو سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب