تبلیغِ ہدایت — Page v
قادیانی مسیح موعود کی صداقت کو ثابت کیا گیا ہے۔یہ کتاب اپنی ذات میں جماعت احمدیہ کا ایک تبلیغی انسائیکلو پیڈیا ہے اور تبلیغی میدان میں نہایت ہی کارگر ثابت ہے۔ہر احمدی کے لئے اس کتاب کا مطالعہ از بس ضروری ہے تا کہ وہ تبلیغی میدان میں ہمیں کامیابی حاصل کر سکے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان کتاب ہذا کو من وعن پہلی دفعہ کمپوز کر کے افادہ عام کے لئے شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی اشاعت کو ہر لحاظ سے با برکت کرے اور اس کتاب کے مطالعہ کے ذریعہ لوگوں کے دلوں کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی طرف مائل کرے۔آمین خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان