تبلیغِ ہدایت — Page 180
پروفیسر ہاؤٹسما ایڈیٹر ان چیف انسائیکلو پیڈیا آف اسلام لکھتا ہے :- یہ رسالہ بے حد دلچسپ ہے“۔ریویو آف ریویوز لنڈن لکھتا ہے :- یورپ و امریکہ کے وہ لوگ جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مذہب میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ یہ رسالہ ضروری منگا ئیں۔مس ہلٹ امریکہ سے لکھتی ہے :۔اس رسالہ کا ہر نمبر نہایت دلکش ہوتا ہے اور اُن غلط خیالات کا بطلان ثابت کرتا ہے جو اسلام کے متعلق اس زمانہ میں دنیا کی اُن اقوام کی طرف سے پھیلائے جاتے ہیں جو مہذب کہلاتی ہیں۔“ ( یہ سب آراء انگریزی سے ترجمہ کی گئی ہیں۔تفصیل کے لئے دیکھو رسالہ ریویو آف ریلیجر ) اسی طرح احمد یہ جماعت کے دوسرے رسالے اور اخبارات بھی اپنے اپنے حلقہ میں اسلام کی خدمت کا کام انجام دیتے رہے ہیں اور حضرت مرزا صاحب کی وفات کے بعد جوں جوں جماعت نے ترقی کی ہے ہمارے مذہبی اخبارات و رسائل کی تعداد بڑھتی گئی ہے چنانچہ اس (اب یہ تعداد اور بھی زیادہ ہوچکی ہے ) وقت پانچ اردو اخبار ہیں (ایک روزانہ تین ہفتہ وار اور ایک پندرہ روزہ ) اور دو ماہوار رسالے ہیں۔ایک سہ ماہی انگریزی رسالہ ہے اور ایک انگریزی ہفتہ وار اخبار ہے ان کے علاوہ ہینڈبل پمفلٹ رسالے اور کتابیں تو نہایت کثرت کے ساتھ شائع ہوتی رہتی ہیں اور قادیان جو حضرت مرزا صاحب کے زمانہ میں صرف ایک گاؤں کی حیثیت رکھتا تھا اب ایک ترقی پذیر عالمگیر شہرت کا شہر بن چکا ہے جس میں ڈاک ، ریل، تار، ٹیلی فون وغیرہ کی سب سہولتیں موجود ہیں اور کئی دفاتر اور کئی مدارس اور ایک ڈگری کالج کے علاوہ ایک عظیم الشان دینی مدرسہ بھی قائم ہے جس میں دینیات اور علوم عربیہ اور علومِ جدیدہ کی تعلیم دی جاتی ہے اور تبلیغ اسلام کے لئے مبلغ تیار ہوتے ہیں۔ملکی تقسیم کے بعد جماعت کے ثانوی مرکز ربوہ میں خدا کے فضل سے اس سے بھی وسیع تر انتظامات قائم ہو چکے ہیں ) 180