تبلیغِ ہدایت — Page 181
جہاں تک عملی تبلیغ کا سوال ہے خدا کے فضل سے دنیا کے اکثر ممالک اور خصوصاً عیسائی اور مشرک ممالک میں تبلیغ کا ایک وسیع اور مبارک جال پھیلایا جا چکا ہے اور دین کی خدمت کے لئے وقف شدہ مبلغوں کا ایک بھاری عملہ دن رات خدمت میں مصروف ہے۔چنانچہ ایشیا اور افریقہ اور یورپ اور امریکہ کے اکثر ممالک میں اعلاء کلمتہ اللہ کا سلسلہ بڑے زورشور سے جاری ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں ایک عظیم الشان تغییر پیدا ہورہا ہے اور جو عیسائی ممالک پہلے اسلام کی ہر بات کو اعتراض کی نظر سے دیکھتے تھے اور نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ناپاک حملوں کا نشانہ بنانے میں گویا لذت محسوس کرتے تھے اب اُن کا رویہ اعتراض اور تنقید کے مقام سے بدل کر قدرشناسی اور تعریف کی طرف منتقل ہورہا ہے جو خدا کے فضل سے اسلام کے حق میں ایک عظیم الشان تغییر کا پیش خیمہ ہے۔حضرت مرزا صاحب نے آج سے پچپن سال قبل اپنی روحانی آنکھ سے اس تغیر کو دیکھ کر فرمایا تھا اور کیا خوب فرمایا تھا کہ کیوں عجب کرتے ہوگر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ بادِ بہار آسمان پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہورہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگہ زندہ وار کہتے ہیں تثلیث کو اب اہل دانش الوداع پھر ہوئے ہیں چشمہ تو حید پر از جاں نثار باغ میں ملت کے ہے کوئی گل رعنا کھلا آئی ہے بادصبا گلزار سے مستانہ وار آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ) جماعت احمدیہ کی عدیم المثال تبلیغی مساعی کا خاکہ ذیل کے نقشہ میں ملاحظہ فرمائیں :- 181