سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 629 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 629

629 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ مشاورت اور جلسہ کے ایام میں ہزاروں آدمی باہر سے آتے تھے۔لیکن ماموں جان کو ہر ایک کے آرام کا خیال ہوتا تھا۔اور ہر ایک سے چلتے پھرتے پوچھتے رہتے تھے کہ کھانا کھا لیا ہے۔کوئی تکلیف تو نہیں۔آپ کا درس حدیث کا شوق ، مہمان نوازی اور غرباء کا خیال اور ان سے حسن سلوک اور سلسلہ کے دوسرے امور میں خدمت ہمیشہ یادگار رہیں گے۔خدا کرے کہ ماموں جان کے بچوں میں یہ روح تازہ رہے کہ ان کی روح کے لئے اس سے زیادہ خوشکن بات اور کوئی نہیں ہو سکتی۔آپ کی صحت ان دنوں خراب تھی۔مجھے بار بار اس کا خیال آتا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو کامل صحت دے تادین کی خدمت کی توفیق کا سلسلہ جاری رہے اور اس صدمہ کے برداشت کی طاقت۔” مجھے بہت افسوس ہے کہ نماز جنازہ میں شمولیت سے بھی محروم رہا۔میں دورہ پر تھا اور خانیوال سے تار ہوتا ہوا مجھے جنازہ کے روز کوئی ایک بجے کے بعد ملا۔طالب دعا (صاحبزادہ) مرزا مظفراحمد ( آئی سی ایس) رض ے۔بنام سید داؤ د احمد صاحب خلف حضرت میر صاحب عزیزی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم انا لله وانا اليه راجعون - تمہارے والد حضرت میر محمد اسحق صاحب کے انتقال سے بہت صدمہ ہوا۔علالت کے سبب سے خود تعزیت سے معذور ہوں۔عرصہ دراز سے روزانہ دعا کرتا رہتا تھا۔کل قریباً سارا دن دعا کرتا رہا۔مگر مشیت ایزدی یہی تھی ان کا وقت آ گیا تھا۔ہاں غم کے ساتھ یہ اطمینان ضرور ہے کہ ان کی تمام عمر سلسلہ کی خدمت اور دین کی خدمت میں گزری اور اسی خدمت کے دوران میں انتقال کیا۔شادی بود نوبت ما تمت اگر بر نکوئی بود خاتمت اللہ تعالیٰ میر صاحب مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے اور