سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 597
597 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ” جب اسحق بیمار تھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ بہت سے مردار خور جانورلم ڈھینگ ہیں اور پاس ہی ایک مردار پڑا ہوا ہے۔اس رویاء کے بعد اس جگہ کو بدل دیا گیا وہ معا اچھا ہو گیا۔اس کے متعلق الہام ہوا تھا۔سلام قولا من رب رحيم -۳ یہ ایک عجیب بات ہے کہ حضرت میر محمد الحق صاحب کی علالت اور اس سے آپ کا شفا پا نا ہمیشہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شفائی اعجاز رہا ہے۔بلکہ میں تو اپنے ذوق کے موافق سمجھتا ہوں کہ ان کی موت کے تیر حضرت کی دعاؤں سے بدلتے رہے۔(۲) دوسر ا ر و یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت میر صاحب کی شادی کے متعلق ہوا اور اس رؤیا کے موافق آپ کی شادی ہوئی۔وہ رؤیا حسب ذیل ہے : روز دوشنبہ عیدالاضحی حضرت اقدس نے رؤیا دیکھا کہ میاں محمد اسحق پسر حضرت میر ناصر نواب صاحب اور صالحہ بی بنت صاحبزادہ منظور محمد کے باہمی تعلق نکاح کی تیاری ہورہی ہے۔چنانچہ اس رؤیا کے مطابق مسجد اقصیٰ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی موجودگی میں حضرت خلیفہ اول نے اعلان نکاح کیا اور اس تقریب مبارک پر جو بجائے خود نشان تھا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک منظوم دعائیہ مبارکباد لکھی تھی اور ان دعاؤں کی قبولیت اس مبارک جوڑے کی زندگی میں ظاہر ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے اسے انتخاب فرمایا اور قبل از وقت حضرت مسیح موعود بہ الصلوۃ والسلام کو بذریعہ رویا اس کی بشارت دی اور آپ کے ہونے والے خلفانے اعلان نکاح اور تبریک نکاح میں حصہ لیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اسے مثمر بہ ثمرات فرمایا۔علیہ ال (۳) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور رویا ہے جس کی ایک تجلی حضرت میر محمد اسحق صاحب کے وجود میں بھی نمایاں ہے گو کامل تجلی حضرت اُم المؤمنین کا وجود مبارک ہے۔اس لئے کہ آپ کے کشوف میں ایک خاص پہل کا کشف ان کے متعلق ہے تاہم میں اس رویا میں حضرت میر محمد اسحق صاحب کو بھی شریک سمجھتا ہوں اس رویا میں ان کی زندگی کی عملی تفسیر ہے جو ان کے کارناموں اور خدمات سلسلہ پرمشتمل ہے اور وہ رویا یہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور رویا جو حضرت میر صاحب کے وجود سے پورا