سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 548 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 548

548 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت اُم المؤمنین کی ایک امتیازی شان گزشتہ صفحات میں میں نے حضرت اُم المؤمنین کے متعلق اس وحی کا ذکر کیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی اور یہ بھی آپ کی امتیازی شان کا اظہار ہے لیکن ایک اور خصوصیت کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں جس میں آپ منفرد ہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ شرف عطا فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجیت کی عزت دی اور آپ کے وجود سے بہت سے نشانات اور آیات و برکات کو مخصوص فرمایا ان میں سے ایک بڑی برکت اور سعادت آپ کے حصہ میں یہ آئی کہ وہ حضرت مسیح موعود کے مبشر مصلح موعود کی ماں ہیں اور آپ کے بطن شریف سے وہ اوالعزم اور عظیم الشان انسان پیدا ہوا جس کی بشارت آنحضرت ﷺ نے بھی دی تھی اور حضرت مسیح موعود نے بڑی تحدی اور شوکت کے ساتھ پیشگوئی فرمائی تھی گویا حضرت ام المؤمنین ایک نبی کی زوجہ اور اس نبی کے خلیفہ اور مصلح موعود کی والدہ محترمہ ہیں اور یہ خدا تعالیٰ کا خاص انعام اور فضل ہے۔حضرت أم المؤمنین نے خدا تعالیٰ کی اس نعمت پر مندرجہ ذیل الفاظ میں اظہار تشکر کیا ہے: حضرت اُم المؤمنین کا اظہار تشکر اور جماعت کو دردمندانہ نصیحت میں اپنے خدا کا کس طرح شکر یہ ادا کروں کہ اس نے مجھ ناچیز کو اپنے پاک و بزرگ مسیح کی زوجیت کے لئے چنا اور میرے سر کو اپنے انتہائی انعام کے تاج سے مزتین فرمایا اور پھر میں اپنے خدا کا کس طرح شکر یہ ادا کروں کہ اس نے میرے بیٹے محمود کو مصلح موعود کے مقام پر فائز کر کے میری عمر کے آخری حصہ میں مجھے ایک دوسرا تاج عطا کیا۔پس مجھے میرے اوپر کی طرف سے بھی تاج ملا اور میرے نیچے کی طرف سے بھی اور یہ میرے خدا کا سراسر فضل واحسان ہے۔جس میں میری کسی خواہش اور کسی عمل اور کسی استحقاق کا ذرہ بھر بھی دخل نہیں اور یہ دو تاج صرف میرا ہی حصہ نہیں ہیں۔بلکہ میری پیاری جماعت بھی ان میں میرے ساتھ برابر کی حصہ دار ہے مگر خدا کا ہر خاص انعام اپنے ساتھ خاص ذمہ داریوں کو بھی لاتا ہے اور میری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے بھی اور جماعت کو بھی ان اہم ذمہ داریوں کے پورا کرنے کی توفیق دے جو اس کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہیں۔اے ہمارے خدا تو