سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 547 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 547

547 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ہے کہ میرے خیال میں یہ الہام ہماری جماعت کے بعض افراد کی نسبت ہے۔جو دنیا کے ہموم و عموم میں حد سے بڑھ گئے ہیں۔ضرور تھا کہ بعض کو صحیح راستہ کی طرف لوٹنے کی توفیق نہ ملتی۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ندا کہ آؤ ہمارے پاس بیٹھ جاؤ کے نتیجہ میں جو آپ نے منکرین خلافت کو عالم خواب میں دی۔بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں پھر اس کشتی نوح میں بیٹھنے کی توفیق بخشے۔اور وہ غرق ہونے سے بچالئے جائیں۔وما ذالک علی الله بعزیز - ( خاکسار - جلال الدین شمس از لندن ) لفظ أم المؤمنین پر اعتراض اور اس کا جواب ائم المؤمنین کے لفظ کے متعلق بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ یہ لفظ صرف نبی کی بیویوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ مطہرہ کے نام کے ساتھ کیوں لگایا جاتا ہے یہ اعتراض بھی ان کا خلافت کے بعد دہرایا گیا۔اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کے مسئلہ کی اسی سے تائید ہوتی تھی۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ اعتراض خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی بعض کو پیدا ہوا اور حضرت کے حضور پیش ہوا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا جو جواب دیا وہ ایک قطعی حجت ہے اور وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امام حکم عدل تسلیم کرتا ہے اس کے لئے اس کے بعد یا رائے دم زدن نہیں۔پس میں حضرت اقدس کا دیا ہوا جواب الحکم ۲۴۔اکتوبر ۱۹۰۱ ء سے پیش کرتا ہوں : فرمایا۔اعتراض کرنے والے بہت ہی کم غور کرتے ہیں اور اس قسم کے اعتراض صاف بتاتے ہیں کہ وہ محض کینہ اور حسد کی بناء پر کئے جاتے ہیں۔ورنہ نبیوں یا ان کے اظلال کی بیویاں اگر امہات المومنین نہیں ہوتی ہیں تو کیا ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ کی سنت اور قانون قدرت کا اس تعامل سے بھی پتہ لگتا ہے کہ کبھی کسی نبی کی بیوی سے کسی نے شادی نہیں کی۔ہم کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے جو اعتراض کرتے ہیں۔(کہ اُم المؤمنین کیوں کہتے ہو ) پوچھنا چاہئے کہ تم بتاؤ۔جو مسیح موعود تمہارے ذہن میں ہے اور جسے تم سمجھتے ہو کہ وہ آ کر نکاح بھی کرے گا۔کیا اس کی بیوی کو تم اُم المؤمنین کہو گے یا نہیں۔مسلم میں تو مسیح موعود کو نبی ہی کہا گیا۔اور قرآن شریف میں انبیاء علیہم السلام کی بیویوں کو مومنوں کی مائیں قرار دیا ہے۔‘ 14