سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 128 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 128

128 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت ام المؤمنین کا نکاح ۱۸۸۴ء میں حضرت میر صاحب نے حضرت اُم المؤمنین کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نکاح کر دیا اس نکاح کی تفصیلات بھی الگ ایک باب میں آئیں گی۔حضرت میر محمد اسحق صاحب کی پیدائش حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی پیدائش کے بعد بھی حضرت میر صاحب کے پانچ بچے اور پیدا ہوئے جو سب کے سب اللہ تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُونَ۔حضرت میر صاحب نے ان سب کی وفات پر رضاء بالقضاء کا ثبوت دیا۔تب ۱۸۹۰ء میں اللہ تعالیٰ نے بمقام لدھیانہ ایک اور بچہ عطا فرمایا۔اس کا نام حضرت میر صاحب نے محمد اسحق رکھا۔وجه تسمیه حضرت میر صاحب کو مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی سے بڑی محبت تھی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ مولوی نذیر حسین صاحب حضرت میر صاحب کے استاد بھی تھے اور دہلی کے اہلحدیث کے سرگروہ بھی تھے۔ایک دفعہ مولوی نذیرحسین صاحب لدھیانہ میں حضرت میر صاحب سے ملنے آئے جہاں وہ بسلسلہ ملازمت مقیم تھے۔حضرت میر صاحب میر محمد اسماعیل صاحب کو جو ابھی بچے ہی تھے ملانے کیلئے لے گئے۔مولوی سید نذیرحسین صاحب نے از راہ شفقت سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔برائے کردن تنبیہ فستاق دوباره آمد اسماعیل و اسحاق اس بناء پر جب حضرت میر محمد الحق صاحب پیدا ہوئے تو حضرت میر صاحب نے ان کا نام محمد الحق رکھا اور خدا کی قدرت کہ وہ شعر جو اس وقت اتفاقی طور پر ان کے منہ سے نکلا وہ ایک حقیقت بن کر عالم وجود میں آگیا۔