سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 658 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 658

658 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ چونکہ جنازہ پڑھانے سے قبل اعلان کر دیا گیا تھا کہ حضور عصر کی نماز اسی جگہ پڑھائیں گے۔اس لئے خادم مسجد جائے نماز لے آئے اور حضور کے لئے صفوں کے آگے بچھا دیا چونکہ سارے مجمع کے لئے فرش نہ تھا اور سب اصحاب سفید زمین پر کھڑے تھے حضور نے بھی اپنے آگے سے جا نماز اُٹھوا دیا اور خالی زمین پر نماز پڑھائی۔9 حجۃ اللہ عبدالحمید آصف صاحب حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ دنیوی و جاہت اور اعزاز رکھنے والے لوگوں میں سب سے پہلے بزرگ تھے۔جن کو حق کی قبولیت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی کا شرف حاصل تھا۔آپ السابقون الاولون میں سے تھے۔آپ نے سلسلہ کے کاموں کے لئے بہت بڑی بڑی قربانیاں کیں۔اور خود خدا تعالیٰ نے آپ کی تعریف کی۔تذکرہ صفحہ ۴۳۸ میں لکھا کہ۔صبح کی سیر کے وقت نواب صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آج رات ایک کشف میں آپ کی تصویر ہمارے سامنے آئی اور اتنا لفظ الہام ہوا۔حجتہ اللہ یہ کوئی ذاتی معاملات سے تعلق نہیں رکھتا اس کے متعلق یوں تفہیم ہوئی کہ چونکہ آپ اپنی برادری اور قوم میں سے اور سوسائٹی میں سے الگ ہو کر آئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام حجتہ اللہ رکھا۔یعنی آپ ان پر حجت ہوں گے۔قیامت کے دن ان کو کہا جائے گا کہ فلاں شخص نے تم سے نکل کر اس صداقت کو پر کھا اور ما نا تم نے کیوں ایسا نہ کیا۔یہ بھی تم میں سے ہی تھا اور تمہاری طرح کا ہی انسان تھا“۔حضرت مسیح موعود نے اپنی تحریرات میں بکثرت آپ کی خداداد اعلیٰ صفات کا ذکر فرمایا ہے۔حضرت خلیفہ اول کو ایک خط میں تحریر فرماتے ہیں: وو چند روز سے نواب محمد علی خاں صاحب رئیس مالیر کوٹلہ قادیان میں آئے ہوئے ہیں۔جواں صالح الخیال۔مستقل آدمی ہے۔میرے رسالوں کو دیکھنے سے کچھ شک وشبہ نہیں کیا۔بلکہ قوت ایمانی میں ترقی کی۔حالانکہ وہ دراصل شیعہ مذہب ہیں۔مگر شیعوں کے تمام