سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 627 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 627

627 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اظہار فرما دیں اور میر صاحب مرحوم کے گھر میں اور ان کے عزیز ان کے پاس بھی۔“ والسلام خاکسار ظفر اللہ خاں ۱۸۔امان ۴۔مخدومی مکر می حضرت میر صاحبہ قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته حضرت میر محمد الحق صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات کی غیر متوقع خبر پہنچی۔انا للہ و انا اليه راجعون۔موصوف سلسلہ کے ایک جانباز اور مایہ ناز فرزند تھے اور یہ سلسلہ کا ایک خاص نقصان ہے مگر ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است سیدہ اُم طاہر کے حادثہ کے بعد بہت جلد یہ دوسرا حادثہ ایک امتحان عظیم ہے۔اللہ تعالیٰ آپ ہم پر سکینت نازل فرمائے اور ہماری کمزوریوں کو معاف کرے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی معرفت اور نور ایمان سے بہت بڑا حصہ بخشا ہے۔میں آپ کو صبر جمیل کی کیا تلقین کروں۔مجھے یقین ہے کہ آپ اللہ کریم کی مشیت سے کامل صلح رکھتے ہیں۔ہاں اس پیرانہ سالی میں آپ پر مزید ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔وہی رب رحیم ان کو پورا کرنے کی توفیق دے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے مقام قرب میں جگہ دے اور اس کی اولاد کو صحیح جانشین بننے کی توفیق عطا فرمادے اور اپنے فضل سے ہم پر بھی رحم فرما دے۔میری طرف سے بیگم میر محمد اسحق صاحب سے تعزیت کر دیں“۔خاکسار یعقوب علی عرفانی ۱۸۔مارچ ۱۹۴۴ء محترمه ممانی جان صاحبه ۵- بخدمت بیگم صاحبہ میر صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ماموں جان مرحوم ( اللہ تعالیٰ انہیں جنت فردوس