سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 626 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 626

626 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کو اپنے پاس جنت میں جگہ دے۔آمین میرے لئے آپ ضرور در ددل سے دعا فرمایا کریں۔والسلام ڈاکٹر میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب ( سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور ) - بخدمت حضرت میر محمد اسمعیل صاحب مکرم جناب قبلہ میر صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آج فجر کے وقت حضرت میر محمد الحق صاحب کی اچانک وفات کی اطلاع ملی۔انا للہ وانا اليه راجعون - اس وقت تو بار بار زبان سے یہی نکلتا ہے اور دل کی کیفیات حسرت اور غم اور اندوہ اور درد کی ہیں۔یہ صدمہ تمام خاندان نبوت کے لئے اور سلسلہ کے لئے اور خادمان سلسلہ کے لئے بہت سخت ہے۔ایک سچے اور مخلص جان شار عالم باعمل کی وفات پر دل جس قدر بھی تڑپیں قابل الزام نہیں۔لیکن ہم نہ منہ سے کوئی ایسا کلمہ کہتے ہیں اور نہ دل میں کسی ایسے خیال کو جگہ دیتے ہیں جو ہمارے رب کو نا پسند ہو۔اللہ تعالیٰ کے حضور ملتی ہیں کہ وہ ارحم الراحمین اپنے اس مخلص اور بچے اور جان نثار خادم اور عاشق کو اپنی رحمت کے آغوش میں جگہ دے اور اسے اپنے انعامات سے مالا مال کرے کہ باوجود ہر وہ جو ہر اور قابلیت اور اہلیت رکھنے کے جس سے انسان ترقی کر سکتا ہے۔اس نے دنیا سے منہ موڑے رکھا اور اپنی تمام استعدادوں اور قوتوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کے دین کی خدمت کے لئے وقف رکھا۔میر صاحب ہم سب کے لئے کس قدر اعلیٰ نمونہ تھے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی میں ویسے ہی منہمک اور سرشار ہو جائیں جیسے وہ تھے۔وہ خود ہی آپ سب کے اور ہمارے زخم خوردہ دلوں کی مرہم ہوا اور مرحوم کے تمام خاندان کا کفیل اور وارث ہوا ور سلسلہ کوکئی نعم البدل عطا فرمائے کہ اس کی قدرت سے کوئی بات بعید نہیں۔آمین ” ہم سب کی طرف سے حضرت اُم المؤمنین کی خدمت میں ہمارے جذبات کا