سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 625 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 625

625 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اور تیری راہ میں فدا ہونے والے دو خاص وجود جو تیرے سپرد کئے ہیں تو انہیں بڑے سے بڑے درجے عطا فر ما وہاں یہ التجا بھی کرنی چاہئے کہ ہمیں اپنی رضا پر پوری طرح راضی رہنے کی توفیق عطا فرما اور ایسے وجود عطا فرما کہ جو اسلام کو اکناف عالم میں پھیلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قابلیت رکھتے ہوں اور زیادہ سے زیادہ تیرے نور سے منور ہوں۔آمین ۵ تعزیت کے بعض خطوط ا۔بحضور حضرت ام المؤمنین مدظلہ العالی مکرمہ اماں جان صاحبہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ کی مشیت تھی جو پوری ہوئی۔ہم لوگ جنہوں نے حضرت میر صاحب ( خدا تعالیٰ ان کو جنت کے اعلیٰ مقام میں جگہ دے) کے کاموں کو تھوڑا بہت دیکھا ہے۔اور اس سلوک کا کچھ نقشہ ہمیں یاد ہے۔جو وہ ہمارے ساتھ کیا کرتے تھے۔اب غم کے گھونٹ اندر ہی اندر پی رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ہمیں صبر کی توفیق دے۔اماں جان۔آپ کا لائق بھائی جماعت کا ستون اور مولا کا پیارا ،مہمان ، مسافروں اور غریبوں کی خبر گیری کرنے والا۔ہم سے جدا ہو گیا۔اے مولا تو اسی میں راضی ہے تو ہم بھی اب اسی میں راضی ہیں۔اے مولا تو میر صاحب کے بچوں کو میر صاحب کا حقیقی جانشین بنا۔“ ۲۔حضرت مکر مہ اماں جان سلمہار بہا والسلام خاکسار رشیدہ پر و فیسر محمد اسلم لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل رات کے دس بجے فون پر مجھے اطلاع ملی کہ حضرت میر محمد اسحق صاحب اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔انا للہ وانا اليه راجعون - آگے ہی اُم طاہر کا صدمہ ہمیں بھولنے نہ پایا تھا کہ یہ دوسرا واقعہ ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔میرے پاس دلی احساس کو ظاہر کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ حضرت میر صاحب مرحوم