سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 455 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 455

455 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اتفاقاً نظر پڑی اور فرمایا ہیں دودھ ننگا ہے یہ ضرور پھٹ جائے گا۔حضرت اُم المؤمنین فرماتی ہیں کہ میرے دل میں خیال گزرا کہ دودھ کے جوش کے وقت ڈھکنا اُتار ہی دیتے ہیں۔یہ دودھ پھٹے گا کیونکر مردوں کو کچھ خبر نہیں ہوتی اس لئے ایسا کہہ ہی دیتے ہیں۔میرے دل میں یہ خیال گزر ہی رہا تھا کہ معاوہ دودھ پھٹ کر رہی بن چکا تھا۔حضرت اقدس کے ارشاد مبارک اور میرے دل میں اس خیال کے گزرنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگا۔گویا ارشاد مبارک ہوتے ہی دودھ پر پھٹ جانے کا عمل شروع ہو گیا۔اس واقعہ سے میرے دل پر حضرت اقدس کا بہت رُعب طاری ہوا اور میں نے یقین کر لیا کہ یہ تو بہت بڑے بزرگ ہیں۔بظاہر بات معمولی نظر آتی ہے مگر حضرت ام المؤمنین کی طہارت باطنی کا ایک بین ثبوت ہے وہ اس دودھ کے پھٹنے کو صرف حضرت اقدس کے ارشاد کا پختہ یقین کرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت اُم المؤمنین کے قلب صافی پر اس واقعہ سے عظیم الشان نکتہ معرفت نازل فرمایا۔ولله الحمد- سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر ۲۰ حوالہ جات سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب