سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 437 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 437

437 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ صاحب اور حافظ صاحب تو تجربہ کار لوگ تھے۔مگر جب میں چراغ کو دیکھتا تو ہمیشہ تجب ہوتا اور میرے دل پر یہ اثر ہوتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا یہ بھی ایک نشان ہے کہ آپ کو اپنے خدام پر کس قدرحسن ظن ہے اور دنیا کے معاملات کی طرف آپ کو وہ التفات نہیں جو دنیا داروں کا حصہ ہے کہ معمولی معاملات پر بال کی کھال اتارنا اور کسی پر اعتبار نہ کرنا۔حضرت عرفانی کبیر نے سیرت و شمائل کے حصہ دوم میں حضرت مخدوم الملت رضی اللہ عنہ کا ایک اقتباس دیا ہے جو چراغ کے بیان کی تائید کرتا ہے آپ فرماتے ہیں: گاؤں کے بہت ہی گمنام اور پست ہمت اور وضیع فطرت جولا ہوں کے لڑکے اندر خدمت کرتے ہیں اور بیسیوں روپیہ کے سودے لاتے ہیں اور بار ہا لا ہور جاتے اور ضروری اشیاء خیر ید لاتے ہیں۔کبھی گرفت نہیں سختی نہیں ، باز پرس نہیں۔خدا جانے کیا قلب ہے اور درحقیقت خدا ہی ان قلوب مطہرہ کی حقیقت جانتا ہے۔جس نے خاص حکمت اور ارادہ سے انہیں پیدا کیا ہے اور کیا ہی سچ فرمایا ہے۔اللَّهُ اعْلَمُ حَيثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ میں نے خاص غور کی اور ڈھونڈ کی ہے، آنکھ لگائی ہے ، کان لگائے ہیں اور ایسے اوقات میں ایک نکتہ چیں ریو یونولیس کا دل و دماغ لے کر اس نظارہ کا تماشائی بنا ہوں۔مگر میں اعتراف کرتا ہوں کہ میری آنکھ اور کان ہر دفعہ میرے ایمان اور عرفان کو بڑھانے والی بات ہی لائے۔اتنے دراز عرصہ میں میں نے کبھی بھی نہیں سنا کہ اندر تکرار ہو رہی ہے اور کسی شخص سے لین دین کے متعلق باز پرس ہو رہی ہے۔“ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت اُم المؤمنین کی سیرت کا ایک ہی رنگ ہے اور حضرت اُم المؤمنین کی فطرت خدا تعالیٰ نے ایسی ہی بنائی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رنگ میں رنگین ہو گئیں۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ ایک اور شہادت اسی سلسلہ میں حضرت حافظ قدرت اللہ خاں صاحب مہاجر شاہجہان پوری کے صاحبزادہ احمد اللہ خاں صاحب کا بیان بھی قابل غور ہے۔حضرت حافظ صاحب ۱۸۹۹ء میں شاہجہان پور سے ہجرت کر