سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 363 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 363

363 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ قرب میں خدا تعالیٰ کے چمکتے ہوئے نشانات دیکھ کر ترقی کرتی گئی۔اس وقت آپ نے عام عورتوں کی طرح یہ نہیں کہا کہ : یہ تو گزر گئے ہیں اب ہم کیا کریں گے اور ہمارا کیا حال ہوگا بلکہ اس وقت نہایت ہی مؤثر اور رقت انگیز الفاظ میں اپنے آپ کو خدا کے سپر د کر دیا۔یہ اسی قسم کے ایمان کا مظاہرہ تھا جو حضرت ہاجرہ علیہا السلام نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی جدائی پر دکھایا تھا جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل کو ایک بیابان میں جہاں نہ پانی تھانہ کھانا چھوڑ کر جانے لگے تو حضرت ہاجرہ نے پوچھا کہ خدا تعالیٰ کے حکم سے ہم کو یہاں چھوڑ کر چلے ہو اور جب حضرت ابراہیم علیہ والصلواۃ والسلام نے اثبات میں جواب دیا تو حضرت ہاجرہ نے کہا إذاً لا يُضَيعُنَا تب اللہ ہم کو ضائع نہ کرے گا اور دنیا نے دیکھا کہ وہ بیابان مکہ میں چھوڑی ہوئی ماں اور اس کا بیٹا ایک بے شمار نسل کے بانی ہوئے۔یہاں تک کہ انہیں کے نسل سے رحمتہ اللعالمین پیدا ہوئے۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد آپ کے دلی جذبات کا نقشہ آپ کے دلی جذبات کا نقشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی ایک نظم لے میں کھینچا ہے۔اور یہ حضرت اُم المؤمنین کے دل کی ترجمانی ہے۔خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اُم المؤمنین ہے عجب میرے خدا میرے پہ احساں ترا کس طرح شکر کروں اے میرے سلطاں ترا ایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق مرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا سرسے پاتک ہیں الہی تیرے احساں مجھ پر مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا تو نے اس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے تیری بخشش ہے اور یہ فضل نمایاں تیرا لے بعض کا خیال ہے کہ یہ نظم خود حضرت اُم المؤمنین کی ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ترجمانی فرمائی اور خاکسار کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ اس نے سب سے اول بذریعہ الحکم اس کو نمایاں کیا۔والحمد لله علی ذالک (عرفانی کبیر )