سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 359 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 359

359 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ وجود دنیا میں رہتے ہیں۔برکات کی ایک فضا عالم پر چھائی رہتی ہے۔پس اگر چہ لیلۃ القدر کہنے کو ایک زمانہ یا ایک رات ہوتی ہے مگر اس کی پشت پر کسی زندہ وجود کے برکات ہوتے ہیں جو اسے با برکت بنائے رکھتے ہیں۔ان معنوں میں کیا شک ہے کہ حضرت علیاء کا وجود بھی ایک بہت بڑی لیلہ القدر ہے۔یہ چند فقرے آپ کی کتاب ”سیرت حضرت اُم المؤمنین میں جو چھپ رہی ہے درج کرنے کیلئے ارسال خدمت ہیں۔والسلام محمد اسمعیل الصفہ قادیان حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب کے تاثرات حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب قبلہ میری کسی معرفی کے محتاج نہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں جماعت میں ایک خاص شرف عطا فرمایا ہے وہ اپنے اخلاص فی الدین اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے اہلِ بیت کے ساتھ لِلہ و فی اللہ محبت و اخلاص رکھتے ہیں اور سلسلہ کے لئے ان کی خدمات کا دامن بہت وسیع ہے عزیز محترم محمود احمد عرفانی مرحوم و مغفور کی تحریک پر انہوں نے اپنے تاثرات با وجود معذوری کے لکھ کر بھیجے تھے اس میں سے بعض حصص مرحوم نے سیرت میں درج کر دیے تھے جو تبرکات باقی ہیں انہیں خاکسار عرفانی کبیر بادل اندوہ گیں درج کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب سَابِقُونَ الاَوَّلُون میں سے ہیں۔حضرت اُم المؤمنین کی شفقت مادری کے بہت قریب سے حصہ لینے کا موقعہ اور سعادت نصیب ہوئی اور انہوں نے آپ کے اخلاق فاضلہ کے متعلق اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے دریا کو کوزہ میں بند کر دیا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ممدوحہ کو حیات طیبہ بخش کر بعد میں آنے والے خدام کو بھی اس سے حصہ بخشا۔والحمد لله علی ذالک! عذر و عزم (عرفانی کبیر ) اب نظر کی کمزوری اور طبیعت کی ضعیفی کے سبب پڑھنے اور لکھنے کے کام میں مجھے بہت دقت ہوتی