سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 314 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 314

314 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ زمانہ میں کوئی رکھ نہیں سکتا۔سوائے چند کا پیوں کے ساری کی ساری کتاب دوروپے فی جلد کے حساب سے دے دی۔میں اپنی اس خواہش کے پورا کرنے کے لئے تحریکات کرنے ، اعلانات کرنے ، خطوط لکھنے ، روپیہ جمع کرنے کا کام بھی خود ہی کر رہا تھا۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ قوم نے میری آواز کو سنا اور اپنی محبت اور شوق اور عشق کا ٹھیک ویسا ہی مظاہرہ کیا جس کی مجھے خواہش تھی۔تین ہزار کتاب ریز رو ہو گئی۔بیشتر حصہ کی قیمت نقد وصول ہو گئی۔مجھ سے بہت سے بزرگ احباب اور خواتین نے کتاب کے کم از کم چار ہزار چھاپنے کا مطالبہ کیا۔مگر افسوس ! کہ میں ان کی اس خواہش کو پورا نہ کر سکا۔لیکن مجھے خوشی ہے کہ کتاب کے خریدار اور خواہشمند آج بھی اس کے خرید نے کے لئے بے قرار ہیں۔مگر کتاب مل نہیں رہی۔یہی وہ نظارہ تھا جس کے دیکھنے کے لئے میری آنکھیں بے قرار تھیں۔کتاب کا دوسرا حصہ جب میں نے سیرت حضرت ام المؤمنین کے کام کو شروع کیا اس وقت میرا خیال تھا کہ اگر میں تین سو صفحے کی کتاب بھی لکھ دوں گا تو یہ میرا ایک بڑا کارنامہ ہو جائے گا۔مگر جب میں لکھنے بیٹھا تو اس قدر مواد سامنے آیا کہ ۴۶۴ صفحے لکھ کر بھی کتاب مکمل نہ ہوئی۔اگر سو صفحے میں بھی باقی مضمون آجاتا تو میں ایک ہی حصہ میں اس کتاب کو ختم کر دیتا مگر جو مواد سامنے ہے وہ اتنا زیادہ ہے کہ چار سو صفحے سے کم میں ختم نہ ہو گا۔اس لئے میں مجبور ہوا کہ اس کتاب کو جلد اول بنا کر جلد ہی دوسری جلد شائع کرنے کا اہتمام کروں۔میری طبیعت کی کمزوری میری طبیعت کی ایک یہ کمزوری ہے کہ میں بعض قسم کے اعتراضوں سے ڈرتا ہوں۔چنانچہ مجھے اندیشہ پیدا ہوا کہ کہیں ایسے لوگ نہ پیدا ہوں جو یہ اعتراض کر دیں کہ محض روپیہ کمانے کی خاطر شاید دوسرا حصہ بنانے کی تجویز کی ہے۔سو میں ایسے احباب کی خدمت میں عرض کروں گا کہ میری اس محنت کو وہ کسی مبصر کے سامنے پیش کر کے دریافت کر لیں کہ میں نے اس کتاب میں کس قدر کما لیا ہو گا۔ہر شخص یہی کہے گا کہ ایسی کتاب کی قیمت دو روپے بہت کم ہے۔پس جب میں نے پہلے حصے میں حصول زر کو