سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 244 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 244

244 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ بسم الله الرحمن الرحيم مند و می مکر می اخویم منشی رستم علی صاحب نحمده و نصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبر وبركاته آج سولہویں ذیقعدہ ۱۳۰۴ ہجری بفضلہ تعالٰی و کرمہ اس عاجز کے گھر لڑکا پیدا ہوا ہے۔/۲۲ ذیقعدہ مطابق ۱۳/ اگست روز عقیقہ ہے۔اگر کچھ موجب تکلیف و حرج نہ ہو تو آپ بھی تشریف لا کر ممنونِ احسان فرما دیں۔فقط ۱۷ اگست ۱۸۸۷ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۳۵ پھر ۱۰/ اگست کو ایک کارڈ تحریر فر مایا کہ دو شطرنجی کلاں بھی دوروز کے لئے ساتھ لائیں۔پھر ایک دوسرا کارڈ اسی روز تحریر فرمایا کہ ایک سائیان بھی درکار ہے۔جو خیمہ کی طرز کا ہو کیونکہ مکان کی تنگی ہے۔پھر ایک مکتوب ملفوف تحریر فرمایا۔جس پر تاریخ نہیں۔مگر اغلبا وہ بھی اسی روز کا لکھا ہوا ہے۔اس میں تحریر فرمایا کہ تین روز کی رخصت لے کر حسب ذیل اشیاء عقیقہ کے لئے ساتھ لائیں۔روغن زرد عمدہ ڈیڑھ من خام - ۳۰ نقد۔تین بوتل عمدہ چٹنی۔ہیں ٹار آلو پختہ۔چار ثارار بی پختہ کسی قدر میتھی پالک وغیرہ تر کاری۔پان بھی طلب فرمائے تھے۔پھر ایک اور ملفوف تحریر فرمایا۔جس میں پھر خیمہ سائیبان کی ضرورت پر تحریر فرمایا: مہمان عقیقہ کے روز اس قدر آ ئیں گے کہ مکان میں گنجائش نہیں ہوگی۔یہ آپ کیلئے ثواب حاصل کرنے کا نہایت عمدہ موقع ہے“۔ان خطوط سے اس انہماک کا پتہ لگ سکتا ہے جو حضور کو صا حبزادہ بشیر احمد اوّل کی پیدائش پر عقیقہ کے متعلق تھا۔الغرض سب سامان ہو گئے۔بکثرت احباب قادیان میں جمع ہوئے اور خدا تعالیٰ کے اس فضل کاشکر ادا کرتے رہے۔اس طرح حضرت ام المؤمنین کے بطن مبارک سے جولڑ کی پیدا ہوئی تھی وہ اپنی ذات میں مومنوں کے ایمان میں ایک نئی قوت پیدا کرنے کیلئے آئی تھی اور یہ مبارک لڑکا جو بہت بڑی استعدادوں کے ساتھ اس دنیا میں آیا تھا۔والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا ہوا تھا۔کیسی مبارک ہے وہ ماں جس کی