سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 10 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 10

جو آپ کی فیاضی طبیعت میں موجود تھا۔10 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ عام طور پر ہم اپنے گھروں میں دیکھتے ہیں کہ گھر میں آنے والی مستورات کے بچوں کی ایسی خواہشوں کی طرف کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔مگر آپ کا ایک دو اڑھائی سال کے بچے کی خواہش کا اس طرح کرید کر معلوم کرنا اور پھر اس کو سیر چشمی سے پورا کرنا۔یہ آپ کی فیاضی فطرت کا ایک ادنی نمونہ تھا۔چنانچہ آج بھی جب تبرک آیا تو مجھے حضرت اماں جان کا وہ لطف و احسان جو مجھے آج سے چوالیس سال قبل ہوا تھا، یا د آیا اور پھر آج کا لطف و احسان بھی۔تو میرے دل میں ان کے لئے شکر گزاری کے جذبات پیدا ہوئے اور میں نے شکر گذاری کے ساتھ اسی واقعہ کو اس کتاب کی تمہید میں درج کر دیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حضرت ممدوحہ موصوفہ کی عمر اور صحت میں برکت دے اور ان کو ہر قسم کے انعامات الہی سے دائمی ابدی طور پر مالا مال رکھے۔آمین ۱۹ مارچ ۱۹۴۳ء محمود احمد عرفانی