سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 172 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 172

172 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت نانی امان حضرت اُم المؤمنین کی والدہ محترمہ کا اسم مبارک سید بیگم تھا۔نانی اماں کے بزرگوں میں سے میرزا فولاد بیگ ایران سے آئے تھے۔میرزا فولاد بیگ کے بیٹے میرزا نیاز بیگ صاحب تھے۔آگے میرزا نیاز بیگ صاحب کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔یعنی ا۔میرزا محمد بیگ صاحب ۲۔نذرمحمد بیگ المعروف کپتان صاحب ۳ علی محمد بیگ۔۴۔بیگم جان صاحبہ منسوب به نواب احمد بخش خان صاحب لوہارو ۵۔شہزادہ بیگم صاحبہ۔نذر محمد بیگ صاحب عرف کپتان صاحب کی نو اولادیں تھیں۔جن میں سے چھ لڑ کے اور تین لڑکیاں تھیں۔جن کے اسماء میں ترتیب وار لکھتا ہوں۔ا۔قادری بیگم صاحبہ -۲- عبد القادر بیگ۔۳۔سکینہ بیگم۔۴۔عبد الحکیم بیگ۔۵۔عبدالعزیز بیگ۔- عبدالرزاق بیگ۔۷۔سردار بیگ۔۸۔عبدالرحمن بیگ۔۹۔عبدالرحیم بیگ۔ان میں سب سے بڑی قادری بیگم تھیں۔جو حضرت نانی اماں سید بیگم صاحبہ کی والدہ تھیں۔نانی اماں کی ایک چھوٹی ہمشیرہ تھیں جن کا نام معظم بیگم تھا۔قادری بیگم صاحبہ کی شادی سید عبدالکریم صاحب سے ہوئی۔جو کپتان نذرمحمد صاحب کے ماموں زاد بھائی تھے۔سید بیگم صاحبہ کی شادی حضرت میر ناصر نواب صاحب سے ہوئی تھی اور معظم بیگم صاحبہ کی شادی سیدا براہیم صاحب سے ہوئی تھی۔عبد القادر بیگ جو قادری بیگم کے بھائی تھے۔ان کی اولا د چارلڑ کے اور ایک لڑکی تھی۔جن کے حسب ذیل اسماء ہیں : ا۔عبدالقدیر بیگ۔۲۔عبدالرشید بیگ۔۳۔عبدالجلیل بیگ -۴- جمیل بیگ۔۵۔مشرف جہان بیگم۔ان میں سے نمبرا اور نمبر ۵ کے سوا باقی ۲ ۳ ۴ لا ولد ر ہے۔نمبر ایک کی اولاد میں سے میرزا سلیم بیگ صاحب، میرزا رفیق بیگ صاحب، بلقیس بیگم صاحبه زوجه حکیم ظفر احمد صاحب دہلوی اور میر ز اسلام اللہ بیگ صاحب اور ان کی اولادیں ہیں اور مشرف جہان بیگم صاحبہ کی اولاد سے میرزا فرحت اللہ بیگ صاحب ریٹائر ڈ حج ہائی کورٹ حیدر آباد دکن ہیں۔یہ کتبے اب حیدر آباد میں آباد ہیں۔الغرض نانی اماں کی والدہ کا نام قادری بیگم اور والد کا نام سید عبدالکریم صاحب تھا۔سید عبدالکریم صاحب سرکار انگریزی کے خیر خواہوں میں تھے۔مگر افسوس کہ دہلی کے غدر ۱۸۵۷ء میں بلا تحقیق ان کو