سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 89 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 89

89 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ میرا وجود کیا تھا۔الوہیت میری رگوں اور پٹھوں میں سرایت کر گئی۔اور میں بالکل اپنے آپ سے کھویا گیا۔اور اللہ تعالیٰ نے میرے سب اعضا ء اپنے کام میں لگائے۔اور اس زور سے اپنے قبضہ میں کر لیا کہ اس سے زیادہ ممکن نہیں۔چنانچہ اس کی گرفت سے میں بالکل معدوم ہو گیا اور میں اس وقت یقین کرتا تھا کہ میرے اعضاء میرے نہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کے اعضاء ہیں اور میں خیال کرتا تھا کہ میں اپنے سارے وجود سے معدوم اور اپنی ہو یت سے قطعا نکل چکا ہوں اب کوئی شریک اور منازع روک کرنے والا نہیں رہا۔خدا تعالیٰ میرے وجود میں داخل ہو گیا اور میرا غضب اور حلم اور تلخی اور شیرینی اور حرکت اور سکون سب اسی کا ہو گیا۔اور اس حالت میں میں یوں کہہ رہا تھا کہ ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں۔سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا جس میں کوئی ترتیب اور تفریق نہ تھی۔پھر میں نے منشاء حق کے موافق اس کی ترتیب اور تفریق کی۔اور میں دیکھتا تھا کہ میں اُس کے خلق پر قادر ہوں۔پھر میں نے آسمانِ دنیا کو پیدا کیا اور کہا کہ إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ پھر میں نے کہا اب ہم انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں گے۔پھر میری حالت کشف سے الہام کی طرف منتقل ہوگئی اور میری زبان پر جاری ہوا۔اَرَدْتُ اَنْ اَسْتَخْلَفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تقویم ۲۲ اس کشف کی عظمت سے معلوم ہوتا ہے کہ کس مقام پر حضرت مسیح موعود فائز تھے اور کتنا فرق تھا اُس ستارہ میں اور اس نیر اعظم میں۔خدا تعالیٰ نے خود آپ کی وحی میں بھی آپ کا نام یا شمس یا قمر بھی رکھا۔یعنی نیر اعظم۔اور یہ بھی فرمایا۔انت منی بمنزلة توحیدی و تفریدی-۲۳ مسئلہ کفر اسلام حضرت خواجہ میر درد صاحب نے اس فرقہ کو جو مجدد وقت کو مانے ، ناجی فرقہ قرار دیا ہے اور حدیث نبوی بھی یہی کہتی ہے۔من لم يعرف امام زمانه فقدمات ميتة الجاهلية اس ایک بات سے واضح ہو جاتا ہے کہ جو اس نیر اعظم کا انکار کرے گا اس کا ناجی ہونا کیسے یقین کیا جا سکتا ہے؟