سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 6
6 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت سیٹھ صاحب کی ایک مناسبت ہمارے سلسلہ کو نور کے ساتھ ایک بڑی مناسبت ہے۔حضرت خواجہ محمد ناصر صاحب جو حضرت خواجہ میر درد کے والد بزرگوار تھے ، ان کو ایک پیشگوئی میں بتلایا گیا ، کہ جو روشنی ان کو دی گئی ہے، یہ مسیح موعود کی روشنی میں گم ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہی پیشگوئی تھی کہ وہ منار پر اُتریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کو نوروں کی تخم ریزی کرنے والے ٹھہرایا گیا۔الغرض نور اور روشنی کو اس سلسلہ سے بڑی مناسبت ہے۔حضرت سیٹھ صاحب کے متعلق حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے ایک رؤیا دیکھا تھا کہ وہ ایک تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ملائکہ اُن پر نور کی بارش کر رہے ہیں۔پس اُن کے وجود کو اس نور سے جو مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے دنیا کو ملا، ایک مناسبت ہے۔اس لئے میرے نزدیک وہی ان فدا کاروں میں سے پہلے مستحق ہیں کہ اس مبارک کتاب کو اُن کے نام نامی سے منسوب کروں۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ حضرت سیٹھ صاحب کی اس پاکیزہ قربانی اور دیگر تمام قربانیوں کو قبولیت کے ہاتھوں سے لے اور ان سب کا اجر عظیم دے۔آمین اسی سلسلہ میں میں حضرت سیٹھ صاحب سے یہ عرض کروں گا کہ عشق و محبت اور وفا کا مقام اتنا ہی آگے بڑھتا ہے جتنا کہ عاشق جانباز آگے بڑھتا جاتا ہے۔پس نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز ! محموداحمد عرفانی مصنف كتاب سيرة حضرت اُم المومنين نصرت جہان بیگم قادیان۔دارالامان ۲۵ نومبر ۱۹۴۳ء