سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 157 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 157

157 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ یہ لوگ خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے ابتداء سے دشمن تھے۔اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد سے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہل بیت سے انتہا درجے کی دشمنی تھی۔وہ ان لوگوں کو خدا کے نشانات اور آیات میں سے نہیں سمجھتے تھے۔اور ان لوگوں کے وجود کو ان برکات کا حامل نہیں سمجھتے تھے جن کا حامل ان کو خدا نے بنایا تھا اور ان مبارک وجودوں کو اپنی آزادیوں کے راستے میں روک خیال کرتے تھے اس لئے اُن کے دل بغض وحسد سے جل رہے تھے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ عشاق کی دنیا اس دنیا سے بالکل الگ ہوتی ہے۔وہ لیلیٰ کے کتے سے بھی پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ محبوب کی گلی سے پھر کر آیا کرتا ہے مگر منافقوں کی دنیا بھی تو بالکل الگ ہوتی ہے وہ محبوب کی اولا د تو ایک طرف رہی اس کے کتے کے منہ کے لقمے پر بھی اعتراض کیا کرتے ہیں اور یہی اُن کے منافق ہونے کی نشانی ہے۔چنانچہ باغ کی حفاظت کرنے والے کتے کی ہڈیوں پر اعتراض کرنے والے منافق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد، اہلبیت اور دیگر قرابت والوں کو ہمیشہ ٹیڑھی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے اور یہی اُن کی سلسلہ سے دشمنی کی ایک کھلی دلیل تھی۔چنانچہ وہ انسان جسے خدا تعالیٰ نے حضرت ام المؤمنین کا باپ بنایا جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صہری ابوت کا فخر حاصل ہوا جسے حضرت خلیفتہ اسیح اپنے ادب کا مقام قرار دیتے تھے اور منصب خلافت کا اہل قرار دیتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھیں بند ہوتے ہی ان کے عتاب کا مورد بن گیا۔چنانچہ خلافت اولیٰ کے خلاف سازشوں کا ایک جال ان لوگوں نے بچھایا اور اُن کی بُزدلی کا یہ عالم تھا کہ وہ خفیہ ہی خفیہ کارروائیاں کیا کرتے تھے۔خفیہ مجلس اور خفیہ تجویزیں اور خفیہ ٹریکٹ شائع کیا کرتے تھے۔چنانچہ ایک ٹریکٹ خفیہ اور گمنام لاہور کی احمد یہ بلڈنگس سے اظہار الحق نمبر ۲ کے نام سے شائع ہوا جس میں انہوں نے حضرت میر صاحب کے متعلق یوں لکھا : اصل بات یہ ہے کہ جماعت میں سب سے بڑا فتنہ بپا کرنے والا میر ناصر نواب ہے جس کی زبان سے کوئی بزرگ سلسلہ بچا ہو تو بچا ہو۔ورنہ اس نے جماعت میں وہ فتور مچا رکھا ہے کہ الامان والحفیظ۔عوام تو اس کی اس لئے عزت کرتے ہیں کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق رشتہ داری ہے مگر یہ شخص اس تعلق کو قوم میں فتنہ ڈالنے کا ذریعہ بنا رہا