سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 48 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 48

48 ابراہیم صاحب بی ایس سی کا شکر یہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے سکول کو کامیاب بنانے میں ان تھک کوشش کی اور طلباء کو ہر قسم کی سہولتیں بہم پہنچاتے رہے۔ٹی آئی سکول ترقی کی منازل پر ہیں:۔(سالانہ رپورٹ صدرانجمن احمد یہ ۴۸۔۱۹۴۷ء صفحہ ۱۴۵) مکرم و محترم عبدالسلام اختر صاحب ایم۔اے سابق نائب ناظر تعلیم و تربیت تحریر کرتے گذشتہ سال سکول کی طرف سے ۲۴ طالب علم میٹرک کے امتحان میں شریک ہوئے تھے جن میں سے ۲۳ کامیاب ہوئے۔اور نتیجہ ۹۲ فیصدی رہا۔اس سال ۶۴ طلباء میٹرک کے امتحان میں شریک ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کے طفیل ۶۱ طلباء کامیاب ہوئے۔گویا نتیجہ۳۔۹۵ فیصدی رہا اور صوبہ بھر میں فیصدی کے لحاظ سے بفضلہ بہترین نتیجہ رہا۔جہاں ۲۶ لڑ کے فرسٹ ڈویژن میں ۲۹ سیکنڈ ڈویژن اور صرف ۶ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئے وہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہر ایک طالب علم کو یو نیورسٹی کی طرف سے وظیفہ بھی ملا ہے۔اس شاندار نتیجے پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے ہیڈ ماسٹر سکول سٹاف اور طلباء کو بذریعہ تارمبارکباد موصول ہوئی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے رتن باغ سے اور امیر صاحب جماعت احمدیہ قادیان نے قادیان سے اپنی طرف سے اور درویشوں کی طرف سے مبارکباد کے خطوط بھی لکھے۔جزا ہم اللہ احسن الجزاء۔“ (سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد یہ ۴۹۔۱۹۴۸ء صفحہ ۳۸۔۳۹) انسپکٹر آف سکولز کے شاندار تاثرات ۲۲ فروری ۱۹۴۸ء کو انسپکٹر آف سکولز ملتان نے ٹی آئی سکول چنیوٹ کا معائنہ کیا اور ذیل کی رپورٹ پیش کی۔