سید محموداللہ شاہ — Page 22
22 اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان روانگی آپ نے ۱۹۲۱ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی۔اے کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد ریلوے انجینئر نگ کی تعلیم کے حصول کے لئے ۲۵ نومبر ۱۹۲۲ء کو انگلستان روانہ ہو گئے۔حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوۃ الی اللہ کے میدان میں بھی آپ سرگرم عمل رہے اور وہاں انگریزوں میں خوب دعوۃ الی اللہ کیا کرتے تھے۔انگریز آپ کی گفتگو شوق سے سنتے اور بُرا نہیں مناتے تھے۔یوں آپ نے کئی انگریزوں کی دینِ حق سے متعلق غلط فہمیاں دور کیں۔انگلستان میں اس وقت حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر (اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے ) بطور مربی سلسلہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔بعض اوقات آپ احمد یہ مرکز انگلستان تشریف لے جا کر حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر کی دینی امور میں مدد کیا کرتے تھے۔حضرت مولا نا عبدالرحیم صاحب نیر نے اپنی رپورٹس میں اس بات کا تذکرہ فرمایا ہے۔( الفضل قادیان ۱۹ رفروری ۱۹۲۳ ء الفضل ربوه ۲۳ ۲۴ جنوری ۱۹۵۳ء - تابعین احد جلد ۳ ص ۵۱-۲۰) انگلستان روانگی سے قبل سید نا حضرت خلیفہ اسبیع الثانی ( اللہ تعالی آپ سے راضی ہو ) نے آپ کو بہت سی قیمتی اور زریں نصائح فرمائیں۔علی گڑھ سے بی۔ٹی کا کورس ریلوے انجینئر نگ کی تعلیم کی غرض سے آپ انگلستان میں ۳ سال تک مقیم رہے اور ۲۵_۱۹۲۴ء میں واپس قادیان دارالامان تشریف لائے۔آپ جب وطن واپس آئے تو شروع شروع میں ملازمت نہ ملی۔مگر پھر کوشش کرنے پر کلکتہ میں ملازمت مل گئی۔وہاں کے محکمہ کے لوگ سخت بے دین تھے جو کہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کو سخت ناگوار تھا۔آپ وہاں بیمار ہو گئے اور بیماری میں ہی واپس گھر آئے اور اپنے والد محترم حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کے زیر علاج رہے جو اس وقت نو رہسپتال قادیان میں خدمات بجالا رہے تھے۔کچھ عرصہ کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی (اللہ تعالی آپ سے راضی ہو ) سے مشورہ کر کے بی۔ٹی پاس